سہیل آفریدی جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے۔طلال چوہدری نےایک نجی پروگرام میں دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔طلال چوہدری نے حکومت کی جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کر دیں کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ریاست کے لیے ان کی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طلال چوہدری جائیں گے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل سے باہر نکلنے کا امکان؟ طلال چوہدری کے بیان نے سیاسی ماحول ہلا دیا"
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئےگا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری نےکہاکہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض حمید نہ ہوتے تو عمران خان وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔