سی این این کے سروے میں عمران خان کی 90 فیصد مقبولیت کا دعویٰ جھوٹا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے پاکستان میں 90 فیصد مقبول ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔
’جیو فیکٹ چیک‘ کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے تصدیق کی ہے کہ اس نے وائرل پوسٹس میں بیان کردہ سروے نہیں کیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر یقین کرتے نظر آئے کہ سی این این نے ایک حالیہ سروے کیا ہے جس کے مطابق جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت 90 فیصد ہے، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے مطابق 17 اپریل کو ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے پوسٹ شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ سی این این نے عمران خان کی مقبولیت سے متعلق سروے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ، شیر افضل مروت عمران کی ’’مقبولیت‘‘ کا راز عمران خان مقبول ترین لیڈر بن گئے ،بہت جلد رہا ہونگے،تحریک انصافپوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ اس ٹویٹ کو وائرل کریں، ’CNN کے حالیہ سروے کے مطابق، عمران خان کی مقبولیت 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے‘۔
پوسٹ میں سی این این کا لوگو اور متن پر مشتمل ایک گرافک بھی شامل تھا۔
مذکورہ پوسٹ کو 86 ہزار سے زیادہ بار دیکھا گیا، 5 ہزار سے زائد مرتبہ دوبارہ پوسٹ کیا گیا جبکہ 11 ہزار سے زیادہ بار لائیک کیا گیا۔
اس پوسٹ کی حقیقت کیا ہے؟
امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ سی این این نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں مقبولیت سے متعلق ایسا کوئی سروے نہیں کیا ہے۔
سی این این نے ایک تحریری جواب میں ’جیو فیکٹ چیک‘ کو تصدیق کی کہ اس نے وائرل پوسٹس میں بیان کردہ سروے نہیں کیا ہے۔
مزید برآں، سی این این کی ویب سائٹ یا اس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا کسی آن لائن پلیٹ فارم پر بھی اس طرح کے سروے کا کوئی ثبوت یا ذکر موجود نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی این این نے عمران خان کی سوشل میڈیا کے مطابق کیا ہے
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد سیاسی مقبولیت کا حصول اور مسلم دشمنی ہے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد بہتر انتخابی نتائج حاصل کرنا اور مسلمان دشمنی ہے، اس طرح کی کارروائیوں کے بعد مسلمانوں پر زمین کردی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں گرا دی جارہی ہیں، جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں، مودی پہلے بھی کہتے تھے کہ میں پانی بند کردوں گا، فالس فلیگ آپریشن سے پانی کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا جو انڈیا خود سے ختم نہیں کرسکتا، بھارتی میڈیا بھڑکیں مار رہا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پانی روکنے کے بجائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، اس وقت 6 سے 7 فٹ پانی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو پاکستان کا جواب تاریخ رقم کرے گا، بھارت نے کسی جارحیت کا سوچا تو پاکستان کا جواب جارحیت والوں کا اختتام ہوگا، ہم امن چاہتے ہیں مگر ڈرتے نہیں ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہر آنے والے دن کیساتھ دو قومی نظریہ سچا ثابت ہورہا ہے، یہ حقیقت ہے کہ ہم الگ قومیں ہیں، یہ نظریہ نہ ہوتا تو آج پاکستان کے مسلمانوں پر بھی زمین تنگ ہوتی، اسی نظریے کی وجہ سے پاکستان کا وجود ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پہلگام میں ایک گھنٹہ دہشتگردی ہوتی رہی اور کوئی پہنچا نہیں مگر واقعے کے 10 منٹ بعد ہی ایف آئی آر درج ہوئی جس میں لکھا گیا کہ دہشتگرد کہاں سے آئے تھے۔ پھر فوراً ہی پاکستان کے خلاف اقدامات کیے گئے۔
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں پکڑا مگر ہمارا کوئی آفیسر اس طرح انڈیا میں نہیں پکڑا گیا ہے، دہشتگردی ایک ناسور ہے چاہے کسی بھی ملک میں ہو مگر کینیڈا اور امریکا جیسے ممالک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی بھارت سے آرہی ہے۔
Post Views: 1