کراچی:

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ لاہور میں کام شروع کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے آئی سی سی کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اس وفد میں آئی سی سی کے لاجسٹک اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔ آئی سی سی حکام نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا وزٹ کرکے دستیاب سہولیات کو دیکھا اور اپنی تجاویز بھی پی سی بی حکام سے شیئر کیں۔

آئی سی سی وفد کے کچھ لوگ اب پاکستان میں ہی قیام کریں گے، اگلے ہفتے چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کے عمل کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی، جنوری کے تیسرے ہفتے میں آئی سی سی کا باقاعدہ سیکرٹریٹ بھی لاہور میں کام شروع کردے گا۔ آئی سی سی وفد نے اس سے پہلے کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کا بھی وزٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ ڈرینج ورک کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم کی رواں ماہ تکمیل کیلیے اعتماد ظاہر کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ا سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں، شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی محسن نقوی نے پی سی بی

پڑھیں:

ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلا س میں اہم فیصلے لیے گئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے ملک کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرم کا باعث بن رہے ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کی صدرات میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کو 5 سال کےلیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے؛ محسن نقوی
  • پی ایس ایل 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ لاہور یا کوئٹہ، فیصلہ کن معرکہ آج
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • اسلام آباد: غیررجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
  • ڈی پورٹ ہونے والی پاکستانی نئی مشکل میں، پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات کا سامنا
  • ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: وزیرداخلہ محسن نقوی
  • ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، وفاقی وزیر داخلہ کے سخت فیصلے
  • سید محسن رضا نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال