پاکستانی لالی وڈ کی شاہکار فلم ’’مولا جٹ ‘‘کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔سروربھٹی حرکت قلب بندہونے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔یہ حسین اتفاق ہے کہ ’’مولا جٹ ‘‘فلم کے ہدایتکاریونس ملک کابھی دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔فلمساز محمد سرور بھٹی اور مصنف ناصر ادیب کی مولا جٹ 9 فروری  1979کو نمائش کے لیے پیش ہوئی ۔فلمساز محمد سرور بھٹی کو فلم کی نمائش پر پابندی اٹھانے کے لیے دو مرتبہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا جبکہ ایک مرتبہ ذاتی طور پر ضیا ء الحق سے ملاقات کر کے انہیں درخواست کرناپڑی تھی ۔فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے فلمساز سرور بھٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولا جٹ

پڑھیں:

پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان

ْروم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن سے زیادہ ممالک نے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان ممالک میں ارجنٹائن، برازیل، چلی، کیوبا، وینزویلا، گوئٹے مالا ، کوسٹاریکا اور پاناما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک سپین ، ہنگری، بھارت اور مشرقی تیمور میں بھی پوپ کی موت پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اٹلی کی طرف سے بھی سوگ کے اعلان کی توقع ہے۔ پوپ فرانسس کے آبائی ملک ارجنٹائن میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اشتہار جاری، دلچسپی رکھنے والوں سے درخواستیں طلب
  • ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • واہگہ بارڈر پہلے کتنی مرتبہ بند ہو چکاہے ؟ جانئے
  • پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
  • سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
  • ایک ہی بچہ 2 مرتبہ پیدا ہوگیا، آخر ماجرا کیا ہے؟
  • پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی