شارجہ واریئرز کے ٹام کوہلر- کیڈمور متحدہ عرب امارات میں کھیل سے لطف اندوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

شارجہ :شارجہ واریئرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا شاندار آغاز کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ٹم ساؤتھی کی 3 وکٹوں اور ٹام کوہلر کیڈمور کی ناقابل شکست 83 رنز کی بدولت واریئرز کو حوصلہ ملا۔شارجہ واریئرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ٹام کوہلر۔ کیڈمور نے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو میچ کی آخری ڈلیوری کی لائن پر پہنچایا تھا ۔

ان کا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا حیرت انگیز ہے اگر ہم اس میں گڑبڑ کرتے تو ہم مایوس ہو جاتے میں آخری اوور کی پوری ذمہ داری لینا چاہتا تھا۔ پہلے ہی کچھ کانٹے کے مقابلے ہوچکے ہیں اور ہم اس سیزن میں اسی طرح کے مزید میچز کی توقع کر رہے ہیں۔ ہدف کے تعاقب سے متعلق بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے بلے باز نے کہا کہ ہمارے پاس ایک واضح پیغام تھا اور وہ یہ تھا کہ وہاں جائیں اور کھیل کو آگے بڑھائیںاور ہم نے شروع سے ہی ایسا کیا۔

ایک ایسی ٹیم کا حصہ بننا کافی دلچسپ ہے جس کے پاس اتنی آزادی ہے اور ہم کھیل کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم واقعی دلچسپ ہے اور ہمیں بہت زیادہ آزادی کی اجازت ہے اور میرے خیال میں یہ جے پی ڈومنی اور باقی کوچز پر منحصر ہے جنہوں نے ہمیں وہاں جانے اور اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا موقع دیا۔انگلینڈ کے اوپنر کے لئے متحدہ عرب امارات اجنبی نہیں ہے اور وہ یہاں بھی اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،ان کی رائے دبئی اور متحدہ عرب امارات ایک حیران کن جگہ ہے اور شائقین بھی زبردست ہیں جیسا کہ ہمارے لئے عام حالات ہیں۔ شارجہ واریئرز کا سیٹ اپ بھی شاندار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات شارجہ واریئرز

پڑھیں:

پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔۔۔۔بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب

لاہور ( طیبہ بخاری سے )بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔

ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وطیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔

اہم تفصیلات ملاحظہ کیجیے کہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا،  بھارتی خفیہ ایجنسی" را" سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3بجکر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا،اس کے بعد حملے کے 30 منٹ بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے #PakSponsoredTerrorٹوئٹس کا آغاز کر دیا۔واقعے کے 30 منٹ سے 60 منٹ میں بی جے پی لیڈران جے پی نڈڈا اور امت شاہ نے ٹوئٹس کر دئیے۔

بھتیجے کی محبت میں گرفتار خاتون نے شوہر کے سعودی عرب سے واپس آنے پر کیا کیا ؟حیران کن انکشاف

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق  واقعے کے 1 سے 3 گھنٹوں بعد جعلی انٹیلی جنس رپورٹس لیک کی جاتی ہیں جس پر آر ایس ایس کے ٹرول اکاؤنٹس ماس ریٹویٹ کرتے ہیں،  حیران کن طور پر  پہلگام واقعہ کے پہلے 15 منٹ میں بی جے پی سپورٹر کی جانب سے 500 بھارتی اکاؤنٹس سے ایک جیسے ٹوئٹس کیے جاتے ہیں۔30 منٹ میں #PakistanTerrorErrorٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے جس میں جعلی کشمیری ناموں سے ٹوئٹس کیے جاتے ہیں۔واقعے کے 1 گھنٹے کے بعد میجر گوینڈا جیسے فوجی اکاؤنٹس رد عمل دیتے ہیں۔

پرانی ویڈیوز کو تازہ واقعے سے جوڑ کر دکھانا بھارتی میڈیا کا بھونڈا وطیرہ ہے،بھارتی میڈیا شواہد کے بغیر ایسے حملوں کو پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کیلئے استعمال کرتا آیا ہے۔حقیقت میں یہ الزامات پہلے سے تیار کیے جا چکے ہوتے ہیں جنہیں پاکستان مخالف زہر اگلنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں مگر بھارت اسے ہمیشہ مسلمانوں اور پاکستان سے جوڑتا ہے۔

پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شارجہ ریڈنگ فیسٹیول 2025 میں بچوں کا تخلیقی سفر: ایل ای ڈی سرکٹس سے روشنیوں کا کھیل
  • انسانی جذبات اور تخلیق کو مصنوعی ذہانت نقل نہیں کر سکتی، مصنفین
  • حاکمِ شارجہ نے 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا
  • ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! کرکٹ نہیں کھیلیں گے
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • آئی پی ایل: ایک منٹ کی خاموشی، چیئرلیڈرز اور ڈی جے پرفارمنس بھی منسوخ
  • پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔۔۔۔بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب