UrduPoint:
2025-07-26@10:18:18 GMT

ایران یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مکالمت میں مصروف

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

ایران یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مکالمت میں مصروف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) گزشتہ دو ماہ سے کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب تہران کا وفدتین یورپی طاقتوں سے گفتگو کر رہا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں جنیوا میں تہران اور تین یورپی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات ہوئے تھے۔

جرمن وزیرخارجہ کے مطابق، ''یہ مذاکرات نہیں ہیں‘‘۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اسے فقط ''مشاورت‘‘ قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا، ''پیر اور منگل کو طے شدہ اس بات چیت میں مختلف موضوعات شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا خاتمہ ہے، جب کہ ایران مخالف فریقین کی جانب سے اٹھائے جانے والے نکات کو بھی سننا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ اجلاس اشارہ ہے کہ ای تھری ممالک ایران کے انتہائی پریشان کن جوہری معاملے کے سفارتی حل کی کوشش پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ مذاکرات ایک ایسے موقع پر ہو رہے ہیں، جب اگلے ہفتے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھال رہے ہیں۔ اپنے سابقہ دور میں ٹرمپ نے ایران پر ''شدید دباؤ‘‘ کی پالیسی اپنائی تھی جب کہ دو ہزار پندرہ کے جوہری معاہدے سے بھی اپنے ملک کو نکال لیا تھا اور ایران پر ایک مرتبہ پھر شدید تر پابندیاں نافذ کر دی گئی تھیں۔

واشنگٹن کے اس معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران اس معاہدے پر عمل کا دعویٰ کرتا رہا اور ساتھ ہی جوہری ڈیل میں طے کردہ رعایتوں کے لیے یورپی ممالک پر دباؤ ڈالتا رہا۔ تاہم بعد میں ایران نے بھی دھیرے دھیرے اس معاہدے سے دوری اختیار کر لی۔

گزشتہ ہفتے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام میں تیزی 'بریکنگ پوائنٹ‘ کے قریب لے جا رہی ہے۔

تاہم ایران نے ان بیانات کو ''بے بنیاد‘‘ اور ''فریب پر مبنی‘‘ قرار دیا تھا۔

دسمبر میں، برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے تہران پر بغیر ''کسی معقول سویلین جواز‘‘اپنی اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ''غیر معمولی سطح‘‘ تک بڑھانے کا الزام لگایا تھا۔

تینوں یورپی ممالک کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا، ''"ہم ایران کو جوہری ہتھیار سازی کرنے سے روکنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، جس میں ضروری ہونے پر اسنیپ بیک کا استعمال بھی شامل ہے۔

‘‘

واضح رہے کہ اسنیپ بیک میکانزم، 2015 کے جوہری معاہدے کا حصہ ہے، جو دستخط کنندگان کو ''واضح معاہدہ شکنی‘‘کی صورت میں ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ع ت، ر ب (اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایران پر

پڑھیں:

12 روزہ جنگ نے نشاندہی کی کہ کون سفارتکاری کا حامی ہے، سید عباس عراقچی

دفتر خارجہ میں ایک اجلاس سے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک روابط، بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں کی کوششوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے ایران کیخلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فارن آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد سفارتی اقدامات سمیت میدان کارزار و سفارتکاری کے درمیان ہم آہنگی کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" بھی موجود تھے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے دوران وزارت خارجہ کے تمام اراکین فوجی دستوں کے شانہ بشانہ تھے۔ 12 روزہ جنگ، میدان کارزار اور سفارتکاری کے درمیان ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال تھی۔ ہماری مسلح افواج نے دشمنوں کے خلاف بہادری سے ملک کا دفاع کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کے میدان کے سپاہی دن رات مصروف عمل رہے۔ حملے کے دن صبح 6 بجے ہی دفتر خارجہ میں اس وزارت کے مدیران موجود تھے اور اس پورے عرصے میں وزارت خارجہ میں ہی موجود رہے، حتیٰ کہ کچھ راتیں وہ گھر نہیں گئے بلکہ وزارت کے دفتر میں ہی رکے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سفارتکاروں نے ایرانی عوام کی مظلومیت اور واضح جارحیت کے خلاف اپنے دفاعی حق کی وکالت کی۔ البتہ وزارت خارجہ حکومت کا ایک حصہ ہے۔ مجموعی طور پر حکومت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  

سید عباس عراقچی نے کہا کہ دشمن کو پیچھے ہٹنے اور بلا مشروط جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کرنے میں نہ صرف مسلح افواج کی مزاحمت بلکہ ملک کی شاندار سیاسی قیادت بھی کارفرما تھی، جس کی وجہ سے کسی قسم کی کمزوری یا کوتاہی سامنے نہیں آئی اور حکومت نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں عوامی مزاحمت اور ڈپلومیسی کے شعبے میں ملک کے سپوتوں نے ان 12 دنوں میں بہت سے سفارتی اقدامات انجام دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلیفونک روابط، بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں کی کوششوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے بورڈ آف گورنرز کے علاوہ کہ جن کا موقف واضح ہے، کوئی بین الاقوامی ادارہ یا تنظیم نہیں تھی جس نے ایران کی حمایت نہ کی ہو۔ شنگھائی تعاون تنظیم، غیر وابستہ تحریک، خلیج تعاون تنظیم، عرب لیگ، افریقی یونین اور دنیا کے بہت سے دیگر رہنماؤں نے ایران کے عوام کی حقانیت کو تسلیم کیا۔

ایران پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ سفارت کاری و مذاکرات کر رہا تھا۔ جس نے دنیا پر آشکار کیا کہ کون سفارت کاری و بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے ڈپلومیٹک ذرائع کا استعمال کرتا ہے اور کون طاقت، دھونس و تسلط کے راستے پر چلتا ہے۔ ان 12 دنوں نے ایران کی سچائی دنیا پر واضح کر دی۔ سید عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ کی کوششیں بین الاقوامی سطح پر جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی قانونی معاونت کے ساتھ مل کر گزشتہ چند دنوں میں ہونے والے جرائم کی دستاویزات تیار کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ، غزہ کے معاملات میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں متعدد ٹیلیفونک رابطے کر رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی متعدد ٹیلیفونک کالز کی گئیں تا کہ غزہ میں ہونے والے جرائم کو روکنے، بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور عوام کو خوراک و ادویات کے محاصرے میں رکھ کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں کے خلاف مربوط اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • 12 روزہ جنگ نے نشاندہی کی کہ کون سفارتکاری کا حامی ہے، سید عباس عراقچی
  • کیا عالمی طاقتیں جنوب مشرقی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھ پائیں گی؟
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات؟ رہبرِ معظم کا سخت انتباہ!
  • استنبول: ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ شروع
  • بمبار بمقابلہ فائٹر جیٹ؛ اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل بمبار میں کیا فرق ہے؟
  • یورینیم کی افزودگی جاری رہیگی، استنبول مذاکرات کے تناظر میں سید عباس عراقچی کا بیان
  • بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا بھارت کے ساتھ سب سے بڑا معاہدہ
  • سی جی ٹی این کے سروے میں 65 اعشاریہ 2فیصد  یورپی یونین کے شہری چین کے ساتھ تجارت کو فائدہ مند سمجھتے ہیں
  • تہران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم کے دورہ ایران پر رضامند
  • اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر