نیٹ فلکس پر جنوری 2025 کی 7 بہترین فلمیں! آپ کون سی دیکھیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
نیٹ فلکس نے نئے سال کی شروعات کے ساتھ فلموں کے شائقین کے لیے زبردست سرپرائزز پیش کیے ہیں۔
دسمبر 2024 کے آخر میں کچھ غیر متوقع فلموں کا اضافہ کیا گیا اور جنوری 2025 میں ریلیز ہونے والی فلموں کے ساتھ یہ مہینہ نیٹ فلکس کی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔
مشہور فلموں کی فہرست میں شامل ہیں:
"ہورائزن: این امریکن ساگا - چیپٹر 1": کیون کوسٹنر کی ہدایت کاری میں ایک شاندار ویسٹرن فلم ہے۔
"ڈون: پارٹ ٹو": ڈائریکٹر ڈینس ویلنیوو کی سائنسی تخیلاتی شاہکار کا دوسرا حصہ ہے۔
"فریوسا: اے میڈ میکس ساگا": اینیا ٹیلر جوئے کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ میڈ میکس سیریز کی ایک پری کوئل فلم ہے۔
"ان دی ہارٹ آف دی سی": کرس ہیمسورتھ کی مرکزی کردار میں 1820 کی وہیل مہم پر مبنی فلم ایک مہماتی فلم ہے۔
"ایرین بروکووچ": جولیا رابرٹس کی آسکر جیتنے والی پرفارمنس پر مبنی کلاسک فلم ہے۔
"میلنکولیا": لارس وون ٹرائر کی شاندار فلم جو زندگی کے فلسفے پر روشنی ڈالتی ہے۔
"80 فار بریڈی": چار بزرگ خواتین کی فٹ بال سے محبت پر مبنی دلچسپ کامیڈی فلم ہے۔
نیٹ فلکس نے کئی پرانی کلاسک فلموں کے ساتھ نئی اور جدید فلموں کا اضافہ کیا ہے۔ شائقین کو ان فلموں کی کہانیوں، ہدایت کاری اور شاندار اداکاری نے مسحور کر دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا اگر انہیں موقع ملتا تو وہ یہ بم ضرور استعمال کرتے۔ہمارے حملے ایران میں بہت درست اور ہدف پر تھے۔(جاری ہے)
ایران میں جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان انتہائی شدید بتایا جا رہاہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا ہم نے ایک شاندار کامیابی حاصل کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملے میں امریکی فوج نے بہادری اور ذہانت کا استعمال کیا۔ امریکی فوج نے مکمل اور فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ ہماری ناقابل یقین فوج کا شکریہ امریکی فوج نے حیرت انگیز کام کیا یہ واقعی خاص تھا۔ہمارے حملے ایران میں بہت درست اورہدف پرتھے۔امریکی صدر کا اپنے ٹوئیٹ میں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو بڑا نقصان سطح زمین میں بہت گہرائی میں ہوا۔ہماری فوج نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا،کارروائی کے بعد بی ٹوبمبار طیارے میزوری میں لینڈ کرگئے۔امریکہ نے ایران کے ہاتھ سے بم چھین لیااگر تہران بم بنالیتا تو استعمال بھی کرتا۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے گزشتہ روز ایران کی3 بڑی ایٹمی تنصیبات پر 125 جنگی طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں نے حملہ کیاتھا تاریخ میں پہلی بار B-2 بمبار طیارے اتنی بڑی تعداد میں استعمال کئے گئے تھے جنہوں نے نطنز اور فردو کے جوہری پلانٹس پر 14 عدد GBU-57“بنکر بسٹر”بم گرائے تھے۔امریکی حملوں کا مقصد زیر زمین ایران کی ایٹمی تنصیبات کو ناکارہ بنانا تھا تاکہ ایران یورینیئم کو اس سطح تک افزودہ نہ کر سکے جسے جوہری ہتھیار میں استعمال کیا جاسکے۔