امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں، سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سابق امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں تربیتی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے حکمران امریکہ کی تابعداری پر فخر محسوس کرتے ہیں،پاکستان کی حقیقی منزل قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہے، جبکہ حکمرانوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کی بجائے طاغوتی نظام مسلط کیا ہوا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ کھلی جنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے جاری پروگرام میں سابق امیر جماعت سراج الحق نے خصوصی شرکت کی۔ تربیت گاہ میں حافظ سیف الرحمن، حافظ اسرار احمد، ڈاکٹر عنایت الرحمن، فرحان شوکت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حقیقی منزل قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہے، جبکہ حکمرانوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کی بجائے طاغوتی نظام مسلط کیا ہوا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ کھلی جنگ ہے، اور تمام حکومتوں نے سودی نظام کو پروان چڑھایا ہے، جبکہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ حکومت سودی نظام کو ختم کرے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران امریکہ کی تابعداری پر فخر محسوس کرتے ہیں، جبکہ امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں، مسلم ممالک کے حکمرانون کی بے حسی امت کے سامنے ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ
پڑھیں:
سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں جو شرمناک کھیل کھیلا گیا، وہ افسوسناک ہے۔
سرگودھا میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰنان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نوراکشتی دیکھ کر عوام کو ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، پنجاب حکومت سندھ کی طرح بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں عوام سے 244 ارب روپے ناجائز وصول کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حکومتی پالیسیوں نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، ہمیں کسان دشمن پالیسیاں منظور نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔