UrduPoint:
2025-07-26@00:19:30 GMT
ہنزہ کی ماحولیاتی سیاحت کی صلاحیت عالمی شناخت کی منتظر ہے. ویلتھ پاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )سیاحتی مقام کے طور پر ہنزہ کی عالمی پہچان اس کی ماحولیاتی سیاحت کے امکانات کو کھولنے اور مقامی لوگوں کے لیے پائیدار ذریعہ معاش کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے ناکافی مارکیٹنگ، مناسب انفراسٹرکچر کی کمی اور موسمی رسائی کے مسائل ہنزہ کے ایڈونچر اور ماحولیاتی سیاحت کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں رکاوٹ ہیں جب شدید برف باری ہوتی ہے تو سڑکوں کی بندش اور ناقص مواصلات کی وجہ سے سیاح علاقے کا دورہ نہیں کر سکتے.
(جاری ہے)
گلگت بلتستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے بلتستان چیپٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر راحت کریم بیگ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ اس خوبصورت علاقے کی سڑکیں سال بھر کھلی رہیں خاص طور پر سردیوں میں، سیاحوں کی آمد کو برقرار رکھنے کے لیے. انہوں نے کہا کہ 11,695 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہنزہ ایک بھرپور ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی، سیاحتی مقامات اور آثار قدیمہ کے اثاثوں کا گھر ہے جس میں التیت اور بلتت کے قلعے، تاریخی پولو گرانڈ، مساجد، واچ ٹاورز اور مقدس ہالیکیش شامل ہیں گنیش میں چٹانیں تقریبا 7,000 میٹر اونچی چوٹیاں ، الٹر اور لیڈی فنگر ایڈونچر سیاحوں کے لیے ایک جنت ہیں. انہوں نے کہاکہ عطا آباد جھیل کے علاوہ بوریت جھیل اور خنجراب بھی دیکھنے کے لیے نمایاں مقامات ہیں ڈوئکر گاں، گلمیت اور پاسو کی وادیاں بھی اپنے پرسکون ماحول کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول ہیں سیاح یہاں آبی کھیلوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں، جیسے جیٹ اسکیئنگ، بوٹنگ اور ماہی گیری بروشاسکی یہاں بولی جانے والی عام زبان ہے لیکن لوگ اردو، انگریزی اور چند دوسری بین الاقوامی زبانیں بھی سمجھتے ہیں. انہوں نے بتایاکہ لوگ مہمان نواز ہیں اور اپنے سیاحوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں نوجوان نسل پیشہ ور ٹریکرز، ہائیکرز، کوہ پیما اور ٹورسٹ گائیڈ بننے کے لیے تربیت حاصل کر رہی ہے وہ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے لیے بہترین کھانا پکانے کے طریقے بھی سیکھ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری محکمے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز ذمہ دار سیاحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاہم ہنزہ کو ایک ماڈل سیاحتی مقام بنانے کے لیے کاربن نیوٹرل ٹریول پیکجز، تحفظ کے منصوبے اور تعلیمی مہمات کا آغاز کرنا اہم ہے. جی بی میں قائم ٹور آپریٹنگ کمپنی کنکورڈیا ایکسپیڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صاحب نور نے ہنزہ کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے بہتر انفراسٹرکچر، ماحول دوست رہائش، ہموار مواصلات اور بہتر رابطے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے پرنٹ اور سوشل میڈیا مہم، سفری دستاویزی فلمیں، ورچوئل ٹورازم اور بین الاقوامی ماحولیاتی کلبوں اور تنظیموں کے ساتھ شراکت داری شروع کرنے پر بھی زور دیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیراحد چیمہ سے عالمی بینک کے نائب صدرکی ملاقات، پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر عثمان ڈیون نے بدھ کو ملاقات کی۔ ترجمان وزارت اقتصادی امور ڈویڑن کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک (سی پی ایف) پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور افغانستان ریجن میں شامل کیے جانے کو عالمی بینک کا ایک مثبت اور بروقت فیصلہ قرار دیا۔احد چیمہ نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی ایف پر عملدرآمد کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا کردار قابل تعریف ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے عالمی بینک کی قیادت کی غیر متزلزل سپورٹ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سی پی ایف کے موثر نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔عالمی بینک کے نائب صدر عثمان ڈیون نے اس موقع پر کہا کہ عالمی بینک پاکستان میں اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں میں مکمل معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے سی پی ایف اور دیگر معاشی اقدامات میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔