چیف الیکشن کمشنر کا تقرر،پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب،شبلی فراز کا پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے پارلیمانی پارٹی تشکیل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ،ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر و ارکان کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ جس میں تقرریوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ۔دوسری جانب
قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی چیئرمین سینیٹ کو نئے چیف الیکشن کمشنر اوررکن سندھ اور بلوچستان کے تقرر کے معاملے پر خط لکھ دیا ہے،شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،خط میں کہاگیا ہے کہ آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے،سکندر سلطان راجا کی مدت 26جنوری کو ختم ہوگی،آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ،رکن سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر پارلیمانی کمیٹی کے تقرر
پڑھیں:
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کا نظام بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔ وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم دورہ ترکیہ کامیابی سے مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔