لاہور میں سردی برقرار، شدید دھند کے باعث موٹروے بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور : لاہور میں سردی کی شدت ابھی تک برقرار ہے، اور آج دن بھر شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شہر میں آج بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
موسمی تجزیے کے مطابق، لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ دوسری جانب، شدید دھند کے باعث لاہور میں موٹروے ایم ٹو، ایم 4 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: لاہور میں
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
علامتی تصویر۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔
پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔