٭کھجوروں میں الخلاصاور السکری کی پیداوار سب سے زیادہ ہے، ریاض دوسرے نمبرپر ہے ،وزارت ماحولیات ٭کھجوروں میں الخلاص اور السکری کی پیداوار سب سے زیادہ ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سعودی عرب میں 2023 تک کھجور کی مجموعی پیداوار 1.9ملین ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے۔ سعودی خبررساں ادرے کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھجوروں میں الخلاص اور السکری کی پیداوار سب سے زیادہ ہے۔ کھجور کی پیداوار اور مقدار کے لحاظ سے ریاض دوسرے نمبرپر ہے جبکہ کھجور کی پیداوار 453.

1ہزار ٹن ہے۔ مدینہ منورہ 343ہزار ٹن کے ساتھ تیسرے، الشرقیہ 258.7ہزار ٹن سے چوتھے، عسیر 61ہزار ٹن سے پانچویں اور تبوک 55.6ہزار ٹن زائد کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد میں 10.7ملین سے زائد درختوں کے ساتھ القصیم کا علاقہ سرفہرست ہے جن میں سے 9.7ملین سے زائد پھل دار درخت ہیں۔ دارالحکومت ریاض 8ملین سے زائد درختوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے یہاں 6.8ملین سے زیادہ پھل دار درخت ہیں۔ مدینہ منورہ میں کھجور کے درختوں کی تعداد 8ملین سے زیادہ ہے۔ 2023کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں کھجور خاص طور پر الخلاص اور السکری الاصفر کی پیداوار سب سے اچھی رہی۔الخلاص کھجور کی پیداوار 609ہزار ٹن سے زیادہ جبکہ السکری الاصفر کی پیداوار 394ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کی پیداوار سب سے سے زیادہ ہے اور السکری کھجور کی

پڑھیں:

اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی


اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔

مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔

ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش  لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار
  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • پاکستان میں سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
  • طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے
  • اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
  • پاکستان سے 67 ہزار سے زائد عازمین کا حج رقم ادائيگی کے باوجود کھٹائی میں پڑ گیا
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی