اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) یورپی اتحاد اور شراکت کے لیے ذاتی خدمات ادا کرنے پر دیا جانے والا شارلیمان پرائز جرمنی کا ایک بہت معتبر انعام ہے۔ اس ایوارڈ کے منتظمین نے بُدھ کو ایوارڈ کی حقدار کا اعلان کیا جس پر ایوارڈ حاصل کرنے والی یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا،'' یہ ایوارڈ میرے دل کی گہرائی کو چھونے کا سبب بنا ہے۔

‘‘ ان کا مزید کہنا تھا،'' شارلیمان پرائز یورپ پر مرکوز ہے جو ہنگاہ خیز وقت میں ہماری پناہ ہے۔‘‘

2019 ء سے یورپی کمیشن کی صدر رہنے والی اُرزولا فون ڈیئر لائن کو یہ ایوارڈ جرمن شہر آخن میں 29 مئی کو دیا جائے گا۔

یوکرینی صدر کے لیے جرمنی کا ’شارلیمان پرائز‘

فون ڈیئر لائن اس کی حقدار کیوں قرار پائیں؟

شارلیمان پرائز کے حقدار کا فیصلہ کرنے والے ڈائرکٹرز بورڈ کا کہنا تھا کہ 66 سالہ جرمن سیاست دان فون ڈیئر لائن'' یورپ کی ایک مثالی شکل پیش کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘ ایوارڈ دینے والے ججوں کے مطابق فون ڈیئر لائن نے اہم چیلنجز کے دوران یورپی مفادات کے لیے کام کیا۔

کمیشن کی صدر کو یورپی یونین کے رکن ممالک کے اتحاد، کورونا وائرس کی عالمی وباکے دوران قیادت، روس کے خلاف فیصلہ کن مؤقف اور یورپی یونین کے گرین ڈیل کے عزم پر سراہتے ہوئے، ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔

معتبر جرمن شارلیمان پرائز بیلاروس کی اپوزیشن لیڈر کے نام

یورپی کمیشن کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون اُززولا فون ڈیئر لائن کو گزشتہ سال اس عہدے کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔

آخری بار یہ ایوارڈ یورپی کمیشن کے کسی صدر کو 1992ء میں دیا گیا تھا۔ تب فرانسیسی سیاستدان اور ماہر اقتصادیات ژاک ڈیلور یورپی کمیشن کے صدر تھے جنہیں جرمنی کے معتبر شارلیمان پرائز سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ کی ترقی اور یورو کرنسی متعارف کرانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔ انہیں یورپی اتحاد کو مضبوط تر بنانے کی بصیرت رکھنے والی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

انٹرنیشنل شارلیمان پرائز فرانسیسی صدر کے نام

شارلیمان پرائز کی تاریخ

جرمن شہر آخن میں یورپی اتحاد کے دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والی کسی شخصیت کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے شارلیمان پرائز سے نوازنے کا سلسلہ 1950 ء سے شروع ہوا، جو اب تک جاری ہے۔ اس انعام کو یورپ کے اتحاد اور انضمام کے داعی بادشاہ شارلیمان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

انہیں بابائے یورپ بھی کہا جاتا ہے۔ مرنے کے بعد شارلیمان کی تدفین جرمن شہر آخن میں ہوئی تھی۔ سن 1988ء میں اس پرائز کا نام بدل کر انٹرنیشنل شارلیمان پرائز آف آخن رکھ دیا گیا تھا۔ انعام دینے کی تقریب آخن شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد کی جاتی ہے۔

)سری منگوانچائی ، ایمی ساسیپورنکار( ک م/ ع ت

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شارلیمان پرائز یورپی کمیشن کی فون ڈیئر لائن کمیشن کی صدر گیا تھا کے نام کے لیے

پڑھیں:

سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ،  گلوکارہ شیزا جہاں،  بی اے شاکر ، سدرہ نور سمیت نامور فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب میں نامور گلوکاروں کی جانب سے شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس نے محفل میں سماں باندھ دیا۔ تقریب نے نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ فن و ثقافت سے جڑے چہروں کو ایک بار پھر روشنیوں میں لا کھڑا کیا۔

تقریب میں سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ علیشا جعفری، مون پرویز، محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں کو دلدار بھٹی ایوارڈز پیش کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں کون کونسے سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے؟
  • جرمنی کو ایک اور ممکنہ کساد بازاری کا سامنا، بنڈس بینک
  • جرمنی شامی مہاجرین کو اپنے گھر جانے کی اجازت دینا چاہتا ہے
  • پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ، درخواستیں طلب
  • جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ
  • یورپی یونین نے ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا
  • ترکیہ میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا