وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی مبصرین کو ریاست کے دورے کی دعوت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہم پوری دنیا کے مبصرین کو آزاد کشمیر میں آنے کی دعوت دیتے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی کو چیلنج ہے کہ وہ بھی عالمی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی دعوت دیں۔
لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چھم جہلم ویلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کے مبصرین مقبوضہ کشمیر میں جاکر دیکھیں کہ کیسے کشمیریوں سے جینے کا حق چھینا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو کسی قیمت کمزورنہیں ہونے دیں گے، سردارعتیق خان
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے سفارتکاروں کے لیے آزاد کشمیر کھلا ہے، جو جس وقت آنا چاہے وہ آ سکتا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ بھارتی فوج کا بزدل سپہ سالار کہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے دہشت گردی کی جارہی ہے، یاد رکھو اب تمہارا یہ بیانیہ پٹ چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان صرف کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے۔
چوہدری انوارالحق نے کہاکہ انشااللہ ہم تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھیں گے، اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند نہ کی تو کشمیری خونی لکیر کو روند ڈالیں گے۔
انہوں نے نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہاکہ کشمیر اٹھ کھڑے ہوئے تو تمہاری 10 لاکھ فوج ہمارے ہاتھوں بچ نہیں پائے گی، یہ جنگ ہماری ہے اسے ہم نے لڑنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے، میاں محمد نواز شریف
وزیراعظم نے کہاکہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے آنے والی نسل کو تیار کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تحریک آزادی کشمیر چوہدری انوارالحق حکومت پاکستان ریاست جموں و کشمیر عالمی مبصرین وزیراعظم آزاد کشمیر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک ا زادی کشمیر چوہدری انوارالحق حکومت پاکستان ریاست جموں و کشمیر عالمی مبصرین وی نیوز انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے ملزمان کو ملزمان کو سزاؤں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع فیصلوں سے عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سزائین قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہمیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ یہ تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو سزا سنائی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی ملزمان wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شاہ محمود بری عمران خان وی نیوز