بگ بیش کرکٹ لیگ میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی، کھیل روکنا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کھیل تھوڑی دیر کیلئے روکنا پڑا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو گابا اسٹیڈیم میں بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان میچ جاری تھا۔
ہریکینز کی ٹیم 202 رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی کہ اننگز کے چوتھے اوور کے بعد اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ کے قریب ڈی جے بوتھ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی اور دھواں پھیل گیا۔آگ کو دیکھ کر اسٹینڈز میں موجود تماشائیوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی۔تاہم کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکا گیا اور اسٹیڈیم کے اسٹاف نے آگ کو فوراً بجھا دیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔202 رنز کا ہدف ہریکینز نے آخری گیند پر پورا کرکے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
آج موسم خشک او ر سرد رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،موسمیات
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے: محسن نقوی
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اورصدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔
ڈھاکا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حادثے پر ہماری ہمدردیاں بنگلا دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ہے،تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
محسن نقوی نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہیں،ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہمیں اپنے تجربات کے تبادلے کا موقع میسر آتا ہے۔