رپورٹ: احتشام احمد فاروقی:

آذربائیجان اورکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اشتراک سے ایک منفرد اور تخلیقی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور شہریوں کو فنونِ لطیفہ کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد داؤد نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ آذربائیجان اور سی ڈی اے کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ تکمیل کے لیے یہاں کی مقامی کمپنیوں ’ورکہ ہولیکس‘ اور ’ڈی آر سٹوڈیوز‘ کو دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں کامسیٹس یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی راولپنڈی سمیت جڑواں شہروں کی مختلف جامعات کے طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔

یونیورسٹیز کے طلبا اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ زیرو پوائنٹ پل کی نچلی دیواروں پر خوبصورت رنگوں کے ساتھ کیلیگرافی او نقش و نگارکے ذریعے اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے مشن پر ہیں۔

دوسری جانب اس پروجیکٹ میں حصہ لینے والی طالبات ودیان، ہیہان فاطمہ اور دیگر طلبا کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم اتنے بڑے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

اس پروجیکٹ پر کام کے ذریعے ہم اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ طلبا کے لیے اس سے بڑا سنہری موقع کوئی نہیں ہو سکتا کہ ہمارا کام وفاقی دارلحکومت کی دیواروں پر پوری دنیا دیکھے گی۔

 طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف شہر کی تزئین و آرائش میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان آرائش تخلیقی منصوبہ تزئین سی ڈی اے طالبات طلبا کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیلیگرافی نقش و نگار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تخلیقی منصوبہ سی ڈی اے طالبات نقش و نگار اسلام آباد کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر 5 اگست کو ایف-9 پارک میں کارکنوں کے کنونشن کے انعقاد کی اجازت طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع

پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ملک عامر کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کنونشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے اور جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اجتماع مکمل طور پر پُرامن ہوگا اور تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، خط میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران عوامی تحفظ اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’لیڈر جیل میں اور پی ٹی آئی وزرا سرکاری خرچ پر نمکین تکے انجوائے کررہے‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجازت نامہ جلد از جلد جاری کیا جائے اور جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد پی ٹی آئی جلسہ خط

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ
  • راولپنڈی کی تباہی میں اسلام آباد کتنا ذمہ دار؟
  • اسلام آباد میں مضر صحت گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسلام آباد میں شدید زلزلے کے جھٹکے
  • اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • ایرانی صدر کے دورے پر اسلام آباد جگمگا اُٹھا
  • ریڈ لائن پروجیکٹ میں تاخیر کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، شرجیل میمن
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی