سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں سزا مکافات عمل ہے، کیونکہ یہ رقم پاکستانی عوام کی تھی اور اس کا غلط استعمال کیا گیا۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ رقم القادر یونیورسٹی کے نام پر غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی، حالانکہ اس یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے نام پر ساڑھے 400 کنال زمین موجود ہے، مگر چار سال گزرنے کے باوجود وہاں صرف 400 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز بھی غلط طریقے سے استعمال کیے۔

وزیر دفاع نے نواز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات پر مبنی سزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ این سی اے کی تحقیقات میں حسن نواز کو کلیئر کر دیا گیا تھا۔

مذاکرات کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 35 واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمدوسیم،ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے پروفیسر اظہار چوہدری، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، محکمہ مال، محکمہ داخلہ و دیگر محکمہ جات کے افسران نے بطور ممبران شرکت کی۔

وڈیولنک کے ذریعے سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز، ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ پروفیسرفیصل سعودڈار اور ٹرانسپلانٹیشن سوسائٹی سے یاسرخان نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے۔اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کی34 ویں اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کی34 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کی گردوں جگر اور آنکھوں کی پتلی کی ٹرانسپلانٹیشن کے لیے رجسٹریشن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ آرچرڈ ہسپتال کی لیور ٹرانسپلانٹیشن جبکہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، انڈی پینڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال فیصل آباد اور مدینہ ٹیچنگ ہسپتال فیصل آباد کی کورنیل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے اگلے تین سال کیلئے رجسٹریشن رینوئل کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران سٹی ہسپتال ملتان، پی کے ایل آئی اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور، نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل سنٹر لاہور اور عادل ہسپتال لاہور کی رینل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے اگلے تین سال کیلئے رجسٹریشن رینوئل کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے بجٹ تخمینہ برائے مالی سال 26-2025 اور ریوائزڈ بجٹ تخمینہ برائے مالی سال 25-2024 کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو ہیومن آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹیشن ایسینشلز کے موضوع پر 5 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کروانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب میں بون(ہڈی) بینکنگ اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، پینکریاز(لبلبہ) ٹرانسپلانٹیشن کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے علاوہ پنجاب میں بچوں کی گردوں کی پیوندکاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • چھبیس نومبر بغیر اجازت احتجاج کیس کا پہلا فیصلہ: عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنا دیں
  • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار
  • خیبرپختونخوا: رواں سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15کیسز رپورٹ
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن
  • جب تم رفال اڑا ہی نہیں سکتے تو نئے جہاز کس لعنت کے لیے خرید رہے ہو؟ڈمی خواجہ آصف
  • اربعین پالیسی 2025 ایران کی زائرین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں کی اووربلنگ شرمناک اقدام) حافظ نعیم(
  • عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
  • فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ، کیا انکشافات کیے؟