چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے زوران میلانووچ کو جمہوریہ کروشیا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور دونوں ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کا احترام اور اعتماد کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے حامل “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کی ہے، کھلے پن، باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج کے جذبے کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور دوطرفہ تعلقات کو مسلسل توانائی فراہم کی ہے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین-کروشیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کروشیا کے صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک جدیدیت کی اپنی اپنی راہوں پر ہاتھ ملا کر آگے بڑھیں اور چین۔کروشیا جامع تعاون پر مبنی شراکت داری میں ایک نیا باب رقم کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور کروشیا کے
پڑھیں:
پاکستان کے حلوہ پوری اورسری پائے دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں شامل
پاکستان کے حلوہ پوری اورسری پائے دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز
ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والی میگزین ٹیسٹ اٹلس نے سو شاندار ناشتوں کی فہرست جاری کردی۔
دنیا کے بہترین ناشتوں میں پاکستان کے دو روایتی ناشتے شامل کرلیے گئے ہیں،پاکستان کے حلوہ پوری اور سری پائے کو 100 شاندار ناشتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
فہرست میں پاکستانی حلوہ پوری 33 نمبر پرہےجبکہ سری پائے کو 40 نمبر میں رکھا گیا ہے,ترکیہ کا روایتی ناشتہ’کہوالتی’ کو سب سے اعلیٰ ناشتہ قرار دیا گیا,جس میں روایتی قہوے کےساتھ درجن بھر اشیا میز پر سجائی جاتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، بلاول بھٹو پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم