اطلاعات ہیں نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن دیدیا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، یہ لوگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے مذاکرات کو ناکام بنانے کے مشن پر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزراء اپنے حلف کا پاس رکھ کر پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پر سیاست نہ کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ نے عاصم منیر کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دیا۔
شرم الشیخ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف یہاں موجود ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج یہاں موجود نہیں۔
اس کے بعد صدر ٹرمپ نے پیچھے مڑ کر وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تک ان کا سلام پہنچا دیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ خواہش ہے بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔
واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں، امریکی صدر نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔