ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی: برطانوی میڈیا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہیکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازع عدالتی فیصلیکے باعث 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے اپیل کی ہیکہ وہ صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے سزا معاف کردیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی اپنی رہائی کے لیے پر امید ہیں۔ اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہیکہ میں بھلائی نہیں گئی اور مجھے امید ہیکہ ایک دن مجھے رہا کر دیا جائیگا، میں ناانصافی کا شکار ہوں، میرے لیے ہر دن اذیت ہے، یہ آسان نہیں ہے، ان شا اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہو جاں گی’۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ بھی صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن یہاں تک کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بھی معافی ملنیکا امکان ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے دور صدارت کا کل آخری دن ہے اور 20 جنوری کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن اپنے بیٹے سمیت 39 افرادکو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے برطانوی میڈیا صدارتی معافی

پڑھیں:

بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردی

گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی مہم جوئی کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار بھارتی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہوائی حملے کے بعد دفاعی کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان فوج کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ہندوستان کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے پاک فوج کی جانب سے اپنے 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چیک پوسٹوں پر پاکستانی گولہ باری سے 7 ہلاکتیں اور 35 زخمی ہوئے۔

بھارت نے تین مقامات پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست کو تسلیم کرلیا۔

بزدلانہ حملے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی زرائع کا کہنا تھا کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق امریکی میڈیا نے بھی کردی
  • بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردی
  • بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب، 'دی ہندو' نے دباؤ میں آکر ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کردی
  • عبد الرحمٰن پشاوری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، عرفان صدیقی
  • عافیہ صدیقی کو حکومتی تعاون سے اٹھایا گیا، افغان فوجیوں نے 2 بار ان کا ریپ کیا، وکیل
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
  • عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
  • عافیہ صدیقی کیساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے،وکیل کلائیو اسمتھ   کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان
  • کشیدگی : گوتریس نے ثالثی کی پیشکش کردی : وزیراعظم سے ایرانی وزیراخارجہ کی ملاقات ‘ برطانوی ہائی کمشنر بھی ملیں تحقیقات میں شمولیت کی دعوت 
  • راجستھان سرحد پر پاکستان نے جنگی جہاز اور توپ خانے کے یونٹس تعینات کردیئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ