پاکستان برانڈعالمی سطح کےمعیار کا ہے ‘قاسم جمال
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال نے ایکسپو سینٹر میں پاکستان بزنس فورم کے تحت پاکستان برانڈ نمائش کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انھوں نے پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری ،بزنس فورم کراچی کے صدر سہیل عزیز ،سیکرٹری عامر رفیع ،اویس جامعی اور بلال گوہر سے بھی ملاقات کی اور دو سوسے زائد پاکستانی پروڈکٹ کے اسٹال لگانے اور بڑا فیملی ایونٹ قائم کرنے پر انہیں مبارک باد دی ۔پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری نے آگاہ کیا کی پاکستان برانڈ نمائش کی تمام آمدنی غزہ فنڈمیں دی جائے گی ۔قاسم جمال نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم کی جانب سے پاکستان برانڈ نمائش عالمی معیار کی ہے اور پاکستانی قوم پاکستانی برانڈ کی حوصلہ افزائی کرے اور پاکستانی برانڈ کو زیادہ سے زیادہ خریدا جائے اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا جائے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان بزنس فورم پاکستان برانڈ
پڑھیں:
سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ شیزا جہاں، بی اے شاکر ، سدرہ نور سمیت نامور فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں نامور گلوکاروں کی جانب سے شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس نے محفل میں سماں باندھ دیا۔ تقریب نے نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ فن و ثقافت سے جڑے چہروں کو ایک بار پھر روشنیوں میں لا کھڑا کیا۔
تقریب میں سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ علیشا جعفری، مون پرویز، محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں کو دلدار بھٹی ایوارڈز پیش کیے گئے۔