کوٹری،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پی ٹی آئی خواتین کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کوٹری (جسارت نیوز) عمران خان اور بشری بی بی کو القادر ریفرنس میں سزا سنانے کے خلاف جامشورو میں لیڈیز ونگ سندھ کی صدر کے ہمراہ حیدرآباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی خواتین رہنماؤں کا احتجاج۔ سزا پر بھرپور تحریک چلانے اور سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 5 سال قید کی سزا کے خلاف پی ٹی آئی لیڈیز ونگ سندھ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ جامشورو میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ سندھ کی صدر سرینہ عدنان، حیدرآباد کی صدر مہر النساء، جنرل سیکرٹری قمر چیمہ، سینئر نائب صدر صدف شیخ، سینئر نائب صدر2 انیسہ صدیقی، نائب صدر شبانہ نواب، جامشورو کی صدر فرزانہ قریشی و دیگر نے کہا کہ فیصلہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے، ہم انصاف کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑی جائے گی اور اپنی جدوجہد کو احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے آگے بڑھائیں گے، عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر انصاف کا بول بالا کریں گے۔ انہوں نے اُمید کی کہ جلد عمران خان عدالتوں سے انصاف لے کر ایک بار پھر عوام کے درمیان موجود ہوں گے اور حقیقی آزادی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔
اُنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا، مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔رہنما تحریک انصاف کا متن میں کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے،ایکٹ کی متعدد شقیں آرٹیکلز17، 32 اور140 اے آئین پاکستان سے متصادم ہیں،بلدیاتی نظام کے لیے پانچ سالہ مدت اور شیڈول لازم واضح کیا جائے۔
اعجاز شفیع نے درخواست مزید کہا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیارکردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دیے گئے ہیں،ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ہے، متنازع شقوں پر عمل درآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔