بلاول بھٹو نے پارٹی کے پارلیمانی امور کیلئے قانون سازی کی 10رکنی کمیٹی قائم کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی امور کیلئے قانون سازی کی کمیٹی قائم کی ہے ۔کمیٹی میں 10 ارکان کو شامل کیا گیا ،ان میں سید نوید قمر، شیر رحمان، فاروق ایچ نائک، شہادت حسین اعوان ،شازیہ مری ،طارق شاہ جاموٹ ،بیرسٹر ضمیر ،میر اعجاز جھکرانی ، سلیم مانڈوی والا ،عبدالقادر پٹیل شامل ہیں۔کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کردی
وفاقی حکومت نے اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی۔ وفاقی کابینہ نے 19 اپریل کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی ہدایت کی تھی، او پی ایف کے نو تشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز میں 11 ارکان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی۔ وفاقی کابینہ نے 19 اپریل کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی ہدایت کی تھی، او پی ایف کے نو تشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز میں 11 ارکان شامل ہیں۔ چیئرمین سمیت 7 اراکین نو تشکیل شدہ بورڈ میں غیر جانبدار ڈائریکٹر ہیں، سید قمر رضا کو او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔
غیر جانبدار ڈائریکٹرز میں شاہین خالد بٹ، شمشیر علی راؤ، اونازہ احسان بٹ شامل ہیں، جہانزیب بیگم، محمد کامران خان اور چوہدری آصف محمود بھی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں۔ سیکرٹری اوورسیز، ایم ڈی او پی ایف، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ و خارجہ بھی ایکس آفیشو ارکان کے طور پر بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں۔