ویب ڈیسک — امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری ان ڈور منتقل کر دی گئی ہے جس کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے والے زیادہ تر مہمان براہِ راست تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

جوائنٹ انوگرل کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق’’پریزیڈینشل پلیٹ فورم کے ٹکٹ رکھنے والے مہمان اور کانگریس کے ارکان تقریب میں موجود ہوں گے۔ لیکن ان کے علاوہ ٹکٹ رکھنے والے اکثر مہمان تقریب میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔‘‘

کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ ’’اس تقریب کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں موجود افراد کو پُر زور تجویز دیں گے کہ وہ اپنی مرضی کے انڈور مقامات پر ہونے والے دیگر انڈور ایونٹس میں جا کر انوگریشن دیکھیں۔‘‘

صدر کی تقریبِ حلف برداری کے دن امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 11 اور زیادہ سے زیادہ منفی پانچ سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پیر کو تیز ہوائیں چلنے سے سردی مزید شدید ہوسکتی ہے۔


ماہرینِ موسمیات کے مطابق کم ترین درجۂ حرارت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف بردار گزشتہ 40 برس میں سرد ترین دن ہونے والی تقریب ہوسکتی ہے۔

ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں لوگوں کو تکلیف میں یا کسی بھی طرح زخمی ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا۔‘‘

اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کے لیے 1985 میں ہونے والی انوگریشن آخری موقع تھا جب حلف برداری کی تقریب انڈور ہوئی تھی۔

تقریب میں شرکت کے لیے ٹکٹ رکھنے والے دو لاکھ 20 ہزار مہمانوں کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے۔

یو ایس کیپٹل پولیس کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کیپٹل کے ویسٹ فرنٹ کا علاقہ پیر کو بند ہوگا۔ تقریب میں شرکت کے لیے اسی حصے کے ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔

ایوانِ نمائندگان کے ارکان کے نام ایوان کے سارجنٹ ایٹ آرمز نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ اپنے انتخابی حلقوں میں جن افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں، انہیں آگاہ کر دیجیے کہ اب یہ ٹکٹ ’’یادگاری‘‘ ہوں گے کیوں کہ اکثریت ٹرمپ کو حلف اٹھاتے ہوئے دیکھنے کے لیے وہاں موجود نہیں ہوپائے گی۔




انوگرل کمیٹی کو نیشنل پارک سروس کے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق کھلی فضا میں ہونے والی تقریب کی صورت میں جو ڈھائی لاکھ افراد بغیر کسی ٹکٹ کے نیشنل مال پر جمع ہونے تھے ان کی آمد متوقع ہے۔

ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ سکتے ہیں۔

یہ دار الحکومت میں قائم 20 ہزار افراد کی گنجائش والا ایک کنسرٹ اور اسپورٹس ایونٹس کے لیے بنایا گیا وینیو ہے۔

اتوار کی سہ پہر کیپٹل ون ایرینا ٹرمپ کی وکٹری ریلی بھی ہوگی جس میں امریکی بینڈ دی ولیج پیپل اور دیگر پرفارم کریں گے۔

اس خبر کی بعض معلومات ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ سے لی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حلف برداری کے مطابق کی تقریب ٹرمپ کی کے لیے

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔

اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا

متعلقہ مضامین

  • کیا ٹرمپ 2028 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے؟ اشارے واضح ہونے لگے
  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • پہلگام واقعہ، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب محدود کر دی گئی
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
  • مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا 
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟