کراچی کے بڑے حصے میں بجلی کی معطلی، کے الیکٹرک کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی: کراچی کے بڑے حصے میں بجلی کی معطلی پر کے الیکٹرک کا بیان سامنے آگیا ہے۔
زرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق شہر کے چند محدود علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، محدود تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کر دیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی نارمل ہے۔
تاہم لسبیلہ اور بلدیہ میں سپلائی مکمل بحال ہونے میں وقت درکار ہے، مزید مدد کے لیے 118، یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبرتھی کہ کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے، جس کی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔کورنگی لیاری، کھارادر، ڈیفنس، ائی آئی چندریگر روڈ، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور جیکب لائن پر بجلی معطل ہوگئی ہے۔
ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز،ایئرپورٹ گرڈ کے33 فیڈرز، گارڈن گرڈ کے 40 فیڈرز، نارتھ کراچی گرڈ کے 33 فیڈرز،جیکب لائن کے47 فیڈرز، جیل روڈ گرڈ کے28 فیڈرز، اورنگی گرڈ کے38 فیڈرز،محمود آباد گرڈکے 16 فیڈرز،کورنگی ایسٹ گرڈ کے40 فیڈرزٹرپ کرگئے۔
اس کے علاوہ ڈی ایچ اے گرڈ کے23 فیڈرز، اولڈ گولیمار گرڈ کے31 فیڈرز، ولیکا گرڈ کے33 فیڈرز، ڈیفنس گرڈ کے54 فیڈرز، ہاورن آباد گرڈکے38 فیڈرز، شادمان گرڈ کے27 فیڈرز، کلفٹن گرڈ کے38 فیڈرٹرپ کرگئے۔
لالازار، ایلنڈرگرڈ کے53 فیڈرز، سائٹ گرڈ کے67 فیڈرز، کورنگی سائوتھ کے 24 فیڈرز، اولڈ ٹاون گرڈکے35 فیڈرز، کریک سٹی گرڈ کے27 فیڈر ٹرپ کرگئے۔
کے الیکٹرک کے شہر میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپنگ کی وجہ سے 23 گرڈ اسٹیشن کے 400 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: میں بجلی کی کے الیکٹرک گرڈ کے
پڑھیں:
پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ، درخواستیں طلب
قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔نجکاری کمیشن کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025 مقرر ہے۔کمیشن کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، نجکاری کے ذریعے قومی ائیرلائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔کمیشن کے مطابق متوقع سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی اور نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی جب کہ سرمایہ کاروں کیلئے قومی ائیرلائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی۔