ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کی متنازع فلم پنجاب 95 بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود 7 فروری 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پنجاب 95 کو رونی اسکرین والا کے بینر آر ایس وی پی موویز نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ ہدایتکار ہنی تریہان ہیں۔ یہ فلم انسانی حقوق کے علمبردار جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے، جو 1984 سے 1994 کے دوران پنجاب میں ہزاروں نامعلوم لاشوں کی اجتماعی تدفین کی تحقیقات میں مصروف رہے۔

جسونت سنگھ 1995 میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے، اور بعد میں ان کے اغوا اور قتل کے الزام میں چار پولیس افسران کو گرفتار کیا گیا۔ 2007 میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ملزمان کی ابتدائی سات سال کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

دلجیت نے فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر کہا، "یہ فلم انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، اور اس میں سے کوئی منظر ڈیلیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ ہم خوش ہیں کہ دنیا بھر کے شائقین اس فلم کو دیکھ سکیں گے۔"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جا رہی، جس کی ممکنہ وجہ اس کی متنازع کہانی اور حساس موضوعات ہو سکتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی  ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی میں سرکاری و نجی اسکولز میں موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
  • اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، تمام مسلمان ممالک پالیسی مرتب کریں گے، سعید غنی
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  •  ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • پنجاب اسمبلی : ٹک ٹاک پر مستقل پابندی کی قرارداد جمع