بگ باس 18 فائنل میں سلمان خان، اکشے اور عامر کا جلوہ، مداح پرجوش
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ممبئی : بگ باس 18 کا گرینڈ فائنل اس اتوار کو ہوگا، جس میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
اس موقع پر اکشے کمار اور عامر خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جس سے شو کو مزید چار چاند لگنے کی توقع ہے۔
104 دنوں تک جاری رہنے والے اس مقبول ترین شو کا اختتام چھ فائنلسٹ کے درمیان سخت مقابلے کے ساتھ ہوگا۔ ان فائنلسٹ میں رجت دلال، کرن ویر مہرا، ویوین ڈی سینا، اویناش مشرا، چم درانگ، اور عائشہ سنگھ شامل ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ رجت، کرن ویر، اور ویوین سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔
سلمان خان، جو بگ باس کے ہر سیزن کی جان مانے جاتے ہیں، اپنے منفرد انداز میں فائنلسٹ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ شائقین ان کے دلچسپ سوالات اور شو کے خاص لمحات دیکھنے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔
بگ باس کے فائنل سے پہلے آن لائن پولز اور مداحوں کی بحثیں اپنے عروج پر ہیں۔ رجت دلال، کرن ویر مہرا، اور ویوین ڈی سینا کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ فاتح نہ صرف 50 لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی جیتے گا بلکہ شائقین کے دل بھی جیتے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ٹوکیو میں جاری مقابلوں میں ارشد ندیم کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا، پہلی کوشش میں وہ صرف 76.99 میٹر جبکہ دوسری کوشش میں 74.17 میٹر کی تھرو کرسکے۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 85.28 میٹر کی تھرو کی اور براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
جیولن تھرو کے قوانین کے مطابق فائنل میں پہنچنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو ضروری تھی۔ ارشد ندیم نے یہ ہدف تیسری باری میں حاصل کیا اور شائقین کو اپنی بھرپور فارم کی یاد دلا دی۔ اس شاندار پرفارمنس نے نہ صرف انہیں فائنل میں جگہ دلوائی بلکہ ان کے حوصلے کو بھی مزید بلند کر دیا ہے۔
اس ایونٹ میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے سب سے طویل 89.53 میٹر کی تھرو کی، جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.21 میٹر، کینیا کے جولیئس یگو نے 85.96 میٹر جبکہ پولینڈ کے ڈاوڈ ویگنر نے 85.67 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا 84.85 میٹر تھرو کے ساتھ ارشد ندیم سے ایک پوزیشن پیچھے رہے۔
مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا جس میں ارشد ندیم سے قوم کو ایک اور شاندار کارکردگی کی امید ہے۔