لیاری میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، 10 افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی (جسارت نیوز) لیاری میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکا کے قریب ایک گھر میں کھانا بنانے کیلیے رکھا ہوا گیس سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ گیس سلنڈر حادثے میں گھر میں موجود دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 5 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے پولیس حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناقص اور غیر معیاری سلنڈر سے ممکنہ طور پر گیس لیک ہورہی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس سلنڈر
پڑھیں:
امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس افسر ہلاک، 2 شدید زخمی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 پولیس افسران ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مسلح شخص پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو کوڈورس ٹاؤن شپ، یارک کاؤنٹی میں اس وقت پیش آیا جب افسران ایک پرانے کیس کے سلسلے میں دوبارہ موقع پر پہنچے، ریاستی پولیس کمشنر کرنل کرسٹوفر پیریس نے بتایا کہ افسران ایک ایسی تفتیش پر کام کر رہے تھے جو ایک روز قبل شروع ہوئی تھی، اور یہ معاملہ گھریلو نوعیت کا تھا، انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 افسر موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک مگر مستحکم بتائی گئی، مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اہلکار سرچ وارنٹ کی تعمیل کے لیے گئے تھے، پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔
پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو ہسپتال پہنچے اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ’یہ یارک کاؤنٹی اور پنسلوانیا ریاست کے لیے نہایت افسوسناک اور المناک دن ہے‘، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان اپنے پیاروں پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
جوش شاپیرو نے مزید بتایا کہ انہیں امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی کی جانب سے فون موصول ہوا ہے جنہوں نے ہر ممکن وفاقی تعاون کی پیشکش کی ہے۔
Post Views: 3