معروف موسیقاراے آر رحمان ریاض میں پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سعودی، بھارتی اور پاکستانی صحافیوں کے علاوہ سوشل میڈیا کا گروپ فوٹو
سعودی دالحکومت ریاض میں ویثولائیزایونٹس کی جانب سے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ عالمی شہرت یافتہ موسیقارلیجنڈری موسیقار اے آر رحمان پہلی مرتبہ 21 فروری 2025 کو سعودی دالحکومت ریاض میں لائیو پرفارم کریں گے۔ یہ تقریب جبل اجیاد روڈ ، دحیات نمر ، ریاض میں واقع دیراب پارک میں ہوگی۔ ریاض کے کراؤن پلازہ الوحہ میں منعقدہ پریس بریفنگ میں سعودی، بھارتی اور پاکستانی صحافیوں کے علاوہ سوشل میڈیا انفلونسرزکی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقعہ پرآرگنائزرز مسٹر ایس سینتھل ویلاوان ، مسٹر ویلو سی آر ، محترمہ حیفہ اور مسٹر نیتن کا کہنا تھا کہ اے آر رحمان بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقبول ہیں ان کا میوزک لاکھوں دلوں کی آواز بن کر جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس موقعہ پر اے آر رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انتہائی خوشی ہے کہ وہ پہلی مرتبہ دارالحکومت ریاض میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں اور انہیں بھارت،پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لوگوں سے ملنے کا موقعہ ملے گا اور وہ سعودی گورنمنٹ کے بھی مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ خوبصورت ایونٹ سجنے جا رہا ہے۔ یہ عظیم الشان تقریب نہ صرف اے آر رحمان کی لازوال فنکاری کا جشن منائے گی بلکہ تمام حاضرین کے لیے ایک ناقابل فراموش تفریحی تجربہ بھی فراہم کرے گی اس ایونٹ کے ٹکٹ جلد ہی آفیشل ایونٹ چینلز کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے ا ر رحمان ریاض میں
پڑھیں:
اسکردوانٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق، ہنگامی کارروائیوں کا مظاہرہ
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
مشق ایک فرضی طیارہ حادثے کے منظرنامے کے تحت کی گئی جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں مختلف اداروں کی تیاری اور فوری ردعمل کا جائزہ لینا تھا۔
ایمرجنسی مشق میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ایوی ایشن، پاک فوج، اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔
مشق کے دوران تمام ادارے مقررہ وقت میں موقع پر پہنچے اور ریسکیو، فائر کنٹرول، میڈیکل ایویکیوشن اور ایئرپورٹ ایریا کلیئرنس کی سرگرمیاں انجام دیں۔
مزید پڑھیے: اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ رقم: ایک دن میں 7 پروازیں، سیاحت کے نئے دور کا آغاز
یہ مشق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایمرجنسی پلاننگ کے تحت منعقد کی گئی تھی جس کا مقصد ممکنہ حادثات کی صورت میں اداروں کی تربیت، تیاری اور باہمی رابطے کے نظام کو جانچنا تھا۔
ایمرجنسی مشق کے دوران ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں مکمل نظم و ضبط کے ساتھ جاری رہیں جبکہ سیکیورٹی و سروسز کو حکام کی ہدایت پر عارضی طور پر محدود کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق 2025 کامیابی سے مکمل
حکام کے مطابق ایسی مشقیں نہ صرف اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں بلکہ ہنگامی حالات میں ان کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور اعتماد کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ دیکھیے ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسکردو ایئرپورٹ اسکردو ایئرپورٹ پر ہنگامی مشقیں