شکار پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق رکن اسمبلی زخمی‘2 محافظ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
شکار پور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔شکار پور کے تھانہ رستم کی حدود میں واقع صفدر لاڑو کے مقام پر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے سکھر سے آبائی گاؤں کندھ کوٹ واپس جانے والے سابق ایم پی اے غلاب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایم پی اے اور خاتون زخمی جبکہ دو پولیس محافظ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگائی جبکہ محافظوں نے جوابئی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو بھی پار لگرایا۔ایم پی اے کو زخمی حالت میں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ موقع سے مسلح ڈاکو فرار ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم پی اے کے زخمی اور محافظوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔اْدھر وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیر داخلہ نے ایس ایس پی شکار پور سے رابطہ کر کے رپورٹ طلب کی اور تحقیقات کر کے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم پی اے شکار پور ڈاکوو ں
پڑھیں:
سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں مریم اورنگزیب کی گاڑی سمیت چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، گاڑی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور انکی والدہ ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہارکیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مریم اورنگزیب اور محترمہ طاہرہ اورنگزیب کی خیریت اور سلامتی پر اطمینان کیا،ان کاکہناتھا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کے محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ حادثے میں محفوظ رہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نےمریم اورنگزیب اور انکی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی
Post Views: 1