میرپورخاص،شراب خانہ کھلنے کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپور خاص میں کھپرو ناکہ چوک پر مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف جماعت اسلامی میرپورخاص نے “شراب خانہ نامنظور “مہم کے حوالے سے شہر بھر کے تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں عوام کو مسلم آبادی کے درمیان حکومت کی اجازت اور آشیر واد سے مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔آگاہی مہم کے دوران مارکیٹس میں خریداری کیلئے شہریوں اور تاجروں نے اپنے تاثرات میں میرپورخاص میں شراب خانہ کھلنے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کئی شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سرکاری سرپرستی میں نوجوانوں کو شراب کے نشے کی لت میں مبتلا کرکے ناکارہ اور بداخلاقی و جرائم کی دنیا کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔جبکہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ موجودہ شراب خانوں سے غیر قانونی طور پر مسلمان نوجوانوں کو کھلے عام شراب فروخت کی جارہی ہے۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے ضلعی حکام اور اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اٹھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اورمیرپورخاص میں شراب خانے کے پرمٹ کی کسی صورت اجازت نہ دے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شراب خانہ کھلنے
پڑھیں:
امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم
ملائیشیاء میں سیرت النبی(ص) کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہر جگہ جنگیں ختم کرانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر اسی امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے اور ایران پر بلا جواز حملہ کیا۔ مسلم ممالک میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انہیں اپنے آئین و قانون کے مطابق فیصلوں سے روک دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد ؐکا لایا ہوا نظام ہی دنیا کو انتشار اور فساد سے بچا سکتا ہے، اسلام ہمدردی اور خیر خواہی کا دین ہے، مسلمان دنیا میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں مگر امریکہ اسلام دشمنی میں ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کررہا ہے، انسانیت کو جنگ و جدل اور خون خرابے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں اللہ کی مرضی کا نظام قائم ہو، اوورسیز پاکستانی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائشیا میں سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب اور صوبہ الورستار کداہ اور ہرلیس کے وزراء اعلیٰ محمد سنوسی محمد نور، محمد شکری رملی اور ملائیشیا کی پاس پارٹی کے سینیٹر مصدق سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء الرحمن، اسلامک سرکل آف ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر محمد حیات اور سیکریٹری جنرل سجاد اکبر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹرمپ ہر جگہ جنگیں ختم کرانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر اسی امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے اور ایران پر بلا جواز حملہ کیا۔ مسلم ممالک میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انہیں اپنے آئین و قانون کے مطابق فیصلوں سے روک دیتا ہے۔ پاکستان سمیت مسلم ممالک میں امریکی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ پاکستان میں امریکہ نے ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیر جمہوری قوتوں کی سرپرستی کی ہے۔