City 42:
2025-04-25@08:18:56 GMT

سردی بڑھتے ہی گیس اوربجلی کابحران بھی سنگین ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

(بسیم افتخار)بلوچستان اورسندھ کے علاقوں میں موسم سردہونے سے گیس بحران بھی سنگین ہوگیا۔

 کراچی کے مختلف علاقے جہاں گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہیں تووہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

  بلوچستان اورسندھ کے علاقوں میں موسم سردہونے سے گیس بحران بھی سنگین ہوگیاہے،شدیدسردی کی وجہ سے ہیٹراور گیزرسمیت گیس سے چلنے والی مصنوعات کااستعمال بڑھ گیا ہے۔

 کراچی کے مختلف علاقے گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہوئے ہیں جن میں اورنگی ٹائون،ملیر،اولڈسٹی ایریا سمیت شہرقائدکے مختلف علاقے شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئی

 مہنگی لکڑی اورمن مانی قیمتوں پرفروخت ہونے والی ایل پی جی بھی شہریوں کی معاشی مشکلات بڑھانے کاسبب ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کے معمولات زندگی کو متاثرکیاہے۔

 ترجمان کے الیکٹرک  کے مطابق شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ نہیں کی جارہی ،صارفین کوگیس کی فراہمی جاری رکھنے کے لیئے لائن پیک بہتر بنانے سمیت دیگر اقدامات کیئے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی لوڈشیڈنگ

پڑھیں:

نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا

مسلم لیگ ن کے صدر  نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔

نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت پیشرفت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، بہتر کریڈٹ ریٹنگ، مہنگائی میں کمی اہم کامیابیاں: وزیر خزانہ
  • ترکیہ ،شام سمیت مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • ایک ہی بچہ 2 مرتبہ پیدا ہوگیا، آخر ماجرا کیا ہے؟
  • پاکستان اور ترکیہ کا توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی
  • کوئٹہ میں کبھی گرمی کبھی سردی، بیماریاں پھیلنے سمیت باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا