Nawaiwaqt:
2025-07-26@10:45:46 GMT

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی بارے بڑا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی بارے بڑا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان27جنوری 2025کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا ۔27جنوری کو مانیٹری پالیسی کا اعلان ہوگا ، مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کرینگے ، مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود میں ایک سے ڈیڑھ فیصد کمی کرسکتا ہے ،اس وقت شرح سود13فیصد کی سطح پر موجود ہے ،جاوید بلوانی صدر کے سی سی آئی    کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود میں300بیسس پوائنٹس کمی کرے ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سٹیٹ بینک شرح سود جو فوری سنگل ڈیجیٹ میں لائے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی کا اعلان سٹیٹ بینک

پڑھیں:

پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 میں زبردست ترقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 457 ملین ڈالر کی برآمدات حاصل کیں، جو ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں اور تعاون کے باعث صنعت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔

چیئرمین پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے مطابق، مالی سال 2025 میں حکومت کی مناسب قیمتوں کی پالیسی اور قیمتوں کی ڈی ریگولیشن نے فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ممکن بنایا جبکہ اس پالیسی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

تھیراپیوٹک مصنوعات جیسے فارما، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور طبی آلات کی برآمدات 909 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

افغانستان، فلپائن، سری لنکا، ازبکستان اور عراق پاکستانی ادویات کے بڑے خریداروں میں شامل رہے جبکہ کینیا، ویتنام، میانمار اور تھائی لینڈ جیسے ممالک نے بھی اہم برآمدی مواقع فراہم کیے۔

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2030 تک پاکستان کی فارما برآمدات عالمی مارکیٹ میں 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ موجودہ وقت میں پاکستانی کمپنیوں کی آمدنی کا 5 سے 7 فیصد حصہ ایشیائی اور افریقی منڈیوں سے حاصل ہو رہا ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • شرح سود میں کمی کا امکان، فیصلہ 31 جولائی کو ہوگا
  • شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے،احمد چنائے
  • شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان
  • تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی اہم پریس کانفرنس
  • ملکی تاریخ میں پہلی بار  ’’فری انرجی مارکیٹ پالیسی‘‘کے نفاذکااعلان
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • واٹس ایپ کی ڈیلیٹڈ اکاؤنٹس بارے پالیسی اور حمیرا اصغر کے اکاؤنٹ پر مبینہ سرگرمیاں
  • سانحہ قلات میں جاں بحق قوال کے گھر پر فاقے، حکومتی رویے اور امداد نہ کرنے پر احتجاج کا عندیہ