Express News:
2025-10-19@05:29:11 GMT

اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

کراچی:

مثبت معاشی اشاریوں، پاکستان اور چین کے درمیان 25کروڑ ڈالر کے طبی تجارت کے معاہدوں، پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 20فیصد کے اضافے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھاؤ  کے باوجود تیزی رہی۔

 تیزی کے سبب 53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 75ارب 14کروڑ 14لاکھ 25ہزار 435روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کا آغازتیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 1104پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ 

البتہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے 1ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کیے جانے اور آئندہ چند ماہ میں ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی توقعات پر خریداری سرگرمیاں برقرار رہنے کے سبب کاروبار کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 572.

73 پوائنٹس کے اضافے سے 115844.87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 164.80پوائنٹس کے اضافے سے 36476.17پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 388.42پوائنٹس کے اضافے سے 71942.35پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 813.66پوائنٹس کے اضافے سے 178114.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم گذشتہ جمعے کی نسبت 23 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 67 کروڑ 50 لاکھ 46 ہزار 602 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 454 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 241 کے بھاؤ میں اضافہ، 157 کے داموں میں کمی اور 56 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ایس ایکس: رواں ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے ہونے والے کاروبار کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 708 پوائنٹس اضافے سے 163806 پر بند ہوا جب کہ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 9883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 167561  اورہفتہ وار کم ترین سطح 157678 رہی۔اس کے علاوہ کاروباری بازار میں ایک ہفتے میں 9.13 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 57 ارب روپے اضافے سے 18968 ارب روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایکس: رواں ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی
  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ایک کھرب 7 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 1241 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان