کسٹمزنے فراڈ کے299 مقدمات درج کئے فراڈ کی کل رقم 411 ارب سے زائد ہے ، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ کسٹمزنے4 سال میں مالی فراڈ کے299 مقدمات درج کئے فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے کرپشن کیسزمیں ملزمان کی مجموعی تعداد 547 ہے، 105 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی۔
وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہےکہ سیلز ٹیکس فراڈ کیسز میں 77 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے،سیلز ٹیکس فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے، کسٹمز فراڈ کے 299 مقدمات میں کل 30 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیاہے۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ فراڈمیں ایف بی آرافسران دشتی خان،رانا نثاراحمد، یاسرلطیف، رضوان تاج ، حسن خلیل،ملک فیصل سجادشامل ہیں، دشتی خان انسپکٹر کو معطل اور فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، کرپشن کیسزمیں ملزمان کی مجموعی تعداد 547 ہے، 105 کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔
سپیکرایازصادق کی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ 43 لاکھ کی رقم واگزارکرالی ہے خصوصی عدالتوں میں 44 چالان دائرکردئیےگئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی فراڈ کی
پڑھیں:
سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں گداگری اور مختلف جرائم میں ملوث 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی حلقہ اسلام آباد راجہ خرم نواز نے کی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب نے گداگری سمیت مختلف جرائم میں ملوث 4 ہزار 300 افراد کی لسٹ بھیجی تھی، ان تمام افراد کو واپس لاکرانکے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو آگاہ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کے تجویز کردہ لوگوں کو محدود پیمانے پر ممنوعہ بورکے لائسنس دیں گے۔
آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے