دھند کے باعث مختلف علاقوں کے موٹروے ٹریفک کیلیے بند
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور:دھند کے باعث مختلف علاقوں کے موٹروے ٹریفک کیلیے بند کردیے گئے ہیں، لاہور ملتان موٹروے (ایم 3)، گوجرہ سے ملتان (ایم 4)، اور ملتان سے ظاہر پیر (ایم 5) کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کاکہنا ہےکہ کافی دھند ہونے کے باعث ہم نے مختلف علاقوں کے موٹرویز کو عارضی طور پر بندکیا ہے، یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے ہیں۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ موٹرویز پر گاڑی چلانے والے ڈرائیورز صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کویقینی بنائیں ، اسکے بعد کسی مناسب جگہ پر قیام کرلیں، دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہذا شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈرائیورز کو ہدایت کی ہیں کہ دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔مسافروں کو کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس لازمی قرار، کارروائی ہوگی
ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کے لئے سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور مکمل کاغذات کا ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ ٹریفک پولیس اس حوالے سے خصوصی مہم بھی شروع کر رہی ہے، تاکہ شہر میں ٹریفک نظام کو مؤثر اور محفوظ بنایا جاسکے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں، تاکہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔