امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20 جنوری 2025ء ) ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے، سب سے پہلے امریکا! آج سے امریکا کا سوال ختم اور سنہری دور شروع ہو گیا، امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم، مضبوط اور کامیاب بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ باقاعدہ طور پر امریکا کے صدر کے عہدے پر براجمان ہو گئے ہیں۔
خراب موسم کے باعث صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ان ڈور منتقل کی گئی۔ حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر مائیک پینس نے سب سے پہلے حلف اٹھا لیا۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ سے امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف لیا۔(جاری ہے)
تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس سمیت امریکہ کے سابق صدور باراک اوبامہ، جارج بش اور بل کلنٹن بھی موجود تھے۔
ٹرمپ کے ساتھ سٹیج پر دنیا کے امیر ترین شخص اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک بھی موجود تھے جن کو ٹرمپ نے حکومتی بیروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے اور انتظامیہ کے اضافی اخراجات میں کمی لانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ جبکہ صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پاکستان سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔ حلف لینے کے بعد بطور صدر اپنے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے امریکا کا زوال ختم ہو گیا ہے۔ چند ماہ قبل مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن خدا نے مجھے امریکا کو دوبارہ سے عظیم بنانے کیلئے محفوظ رکھا۔ ہم امریکا کو سب سے پہلے رکھیں گے، آج سے امریکا کا سوال ختم اور سنہری دور شروع ہو گیا، امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم، مضبوط اور کامیاب بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا سے سیاسی اسٹیبلیشمنٹ کا قبضہ ختم کروائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو
پڑھیں:
امریکا اپنے نئے نیوکلئیر دھماکے کہاں کرے گا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا جلد ہی زیر زمین جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا یا نہیں آپ کو جلد معلوم ہو جائےگا۔
فلوریڈا کے پام بیچ جاتے ہوئے جہاز میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، دوسرے ممالک ایٹمی تجربے کر رہے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ آپ کو جلد ہی معلوم ہو جائے گا کہ امریکا کیا کرنے جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز امریکی فوج کو 33 سال کے تعطل کے بعد فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کے تجربات کی تیاری کا حکم دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ چین اور روس کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہو رہے، جبکہ وینزویلا کے اندر فوجی کارروائی کے امکان کو بھی انہوں نے مسترد کر دیا۔
ادھر، صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد روس نے بھی ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ایٹمی تجربات کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔
روسی سلامتی کونسل کے سربراہ سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ اگر دوسرے ممالک ایٹمی دھماکے کریں گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ روس نے اب تک کوئی ایٹمی دھماکا نہیں کیا بلکہ نئی جوہری میزائل ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے، جو کہ ایٹمی دھماکے سے بالکل مختلف عمل ہے۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے ممکنہ جوہری تجربات سے عالمی اسلحہ کنٹرول معاہدوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ایک نئی جوہری دوڑ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔