ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، ہمیں عمران خان اور امریکا سے متعلق ہر گز کوئی پریشانی نہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی لوگوں نے اپنے دل کی خواہشات امریکا سے وابستہ کرلی ہیں، حالانکہ واشنگٹن کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں دہشتگردی کے امور پر گفتگو ہوئی، سپہ سالار نے ان کو کہاکہ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کی جائے۔
واضح رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈن ٹرمپ نے صدارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جوبائیڈن حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہاکہ اب ہمارے دور میں امریکا ترقی کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، مہنگائی کم کرنے کے لیے قومی انرجی ایمرجنسی کا اعلان
دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹرمپ حلف خواجہ آصف ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان وزیر دفاع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹرمپ حلف خواجہ ا صف ڈونلڈ ٹرمپ وزیر دفاع وی نیوز ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ مزید برآں، وزیر دفاع کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا، جن کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید بنانا ہے۔ وزیر دفاع نے جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان جدید آلات کی شمولیت سے سمندری دفاع کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔