اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پہلی کمرشل پرواز پیر کو  نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن، پاکستان کی ہوا بازی اور علاقائی رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے۔ پاکستان نے پیر کو اپنی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا، جب پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔ پی آئی اے کی پرواز PK-503 کراچی سے صبح 9.

50 بجے روانہ ہوئی اور 11.15 بجے گوادر کے جدید سہولیات سے آراستہ ہوائی اڈے پر اتری۔ 46 مسافروں کو لے کر آنے والی یہ پرواز نیو گوادر ایئرپورٹ کے باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کی علامت بنی۔ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، جو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کے ہمراہ اس تاریخی پرواز اور اس کے مسافروں کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اقتصادی ترقی، علاقائی سیاحت، اور بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینے میں اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا نیا ائر پورٹ تجارت، سیاحت اور مقامی کاروبار کو فروغ دے گا۔ تقریب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیو گوادر ایئرپورٹ کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے معزز مہمانوں کو اسناد اور شیلڈز پیش کیں۔ اعزازات حاصل کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، سیکرٹری ایوی ایشن احسن منگی، سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عدنان سرور ملک، ریئر ایڈمرل عدنان اور متعدد منصوبہ جات کے اہلکار شامل تھے۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن احسن منگی اور ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کی ترقی میں ان کی قیادت کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔  قبل ازیں گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ایک پروقار اور یادگار تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع  خواجہ آصف  تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس اتھارٹی، ائیر وائس مارشل نے ایئرپورٹ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاء کو ایئرپورٹ کی جدید ٹیکنالوجی، عالمی معیار کی سہولیات اور کمرشل سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی تعمیر سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر ایئرپورٹ سے پروازیں شروع ہونے پر  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیا  اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ گوادر ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیا اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیو گوادر انٹرنیشنل انٹرنیشنل ایئرپورٹ گوادر ایئرپورٹ ایئرپورٹ کی خواجہ ا صف وزیر دفاع ہوا بازی انہوں نے تقریب کے ایک اہم

پڑھیں:

 صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

 ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔  
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا