ٹرمپ 40 سال بعد کیپٹل ہل کے کینن روٹنڈا ہال میں حلف اٹھانے والے پہلے صدر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شدید سردی کے باعث 40 سال بعد گزشتہ روز پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ نے کینن روٹنڈا ہال میں حلف اٹھایا۔ قبل ازیں 1985ء میں صدر رونالڈ ریگن نے کیپٹل ہل کے اس ہال میں حلف اٹھایا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
افغانستان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےپاگیا ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر2021 کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔