ٹرمپ صدارت میں کرپٹو کرنسی پر پابندیاں ختم کرنے کی تیاری، بٹ کوائن مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو دنیا کے کرپٹو کرنسی کیپٹل میں تبدیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں، انہوں نے ہفتے کے آخر میں اپنا ڈیجیٹل کوائن TRUMP$ متعارف کروا کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔
ٹرمپ کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے موقع پر اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کراکر سب کو چونکا دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کو ابھی ایک دن بھی گزرا تھا کہ ان کی اہلیہ بھی ان کے مقابلے میں شامل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق میلانیا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرپٹوکرنسی لانچ کرنے سے متعلق بتایا۔
خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے اتوار کے روز سوشل پلیٹ فارم ایکس پر کہا گیا کہ ’آفیشل میلانیا میم لائیو ہے! آپ اب MELANIA$ خرید سکتے ہیں۔
اس عمل کے بعد بٹ کوائن کے ریٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کریپٹو کرنسی، $Trump، کی قیمت تقریباً 12 بلین ڈالر بتائی گئی ہے، جب کہ میلانیا ٹرمپ کی کریپٹو کرنسی $Melania، کی قیمت تقریباً 1.
جبکہ کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم کوائن بیس کے مطابق ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد بٹ کوائن ریکارڈ بلندی تک پہنچ گیا جو تقریباً 107007 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل اپنے دورِ صدارت میں ٹرمپ کرپٹو کرنسی کو ایک اسکینڈل سمجھتے تھے، لیکن انہوں نے 2024 کی انتخابی مہم کے دوران اپنی دھن بدل دی۔ درحقیقت انہوں نے کرپٹو کرنسی قبول کرنے والے پہلے صدارتی امیدوار بن کر تاریخ رقم کی۔
گزشتہ برس نیش ول میں ایک بٹ کوائن کانفرنس کے دوران انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا تھا کہ ان کے دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد امریکا ’دنیا کا کرپٹو کیپیٹل‘ بن کر ابھرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرپٹو کرنسی کے مطابق بٹ کوائن ٹرمپ کی کے بعد
پڑھیں:
امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔
امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی امریکی شہری یا کمپنی تجارتی تعلق قائم نہیں کر سکے گی۔