آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات پر تھی، غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات پر تھی، غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
اسلا م آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت کے بعد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔
گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا، اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا، شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے، جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتے ہیں ان کے شکر گزار ہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی معاملات پر تھی، ایک ملاقات کو بیک ڈور رابطہ کہا جارہا ہے ایسا نہیں ہے، سب سے کہتا ہوں اس معاملے کو سنجیدہ لیں، ایگریسیو موڈ میں نہ رہیں، کچھ غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات کو خراب مت کریں، مذاکرات ملک اور جمہوریت کی ضرورت ہے، مذاکرات کو سنجیدگی کے ساتھ کامیاب بنائیں، مذاکرات کے لیے کھلے دل کے ساتھ بیٹھیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
---فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ بانی سے ملاقات کو یقینی بنائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی، واک کا مقصد تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے۔