نئے سال میں دنیا کی امیرترین شخصیات کی فہرست جاری، پہلا نمبر بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
NEWYORK:
نئے سال کے ساتھ دنیا کے امیرترین ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات اور انٹرپرینیورز کے نام شامل ہیں، جن کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دولت کے اضافے میں 500 امیر ترین افراد کی ذاتی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ایک مثالی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
ان افراد میں ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جینسین ہوانگ کی مجوعی دولت 10 ٹریلین ڈالر ہے اور بتایا گیا ہے اس دولت کو امریکی ٹیکنالوجی اسٹاک سے جوڑا جاسکتا ہے کیونکہ مذکورہ امیر ترین افراد کی دولت میں اضافے کا ایک اہم سبب یہ ہے۔
ٹیکنالوجی کے شعبے کے سرفہرست ناموں میں لیری الیسن، جیف بیزوز، مائیکل ڈیل اور گوگل کے شریک بانی لیری پیج اور سیرگے برین شامل ہیں اور ان کی دولت میں بھی مجموعی طور پر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ٹیکنالوجی کے ان 6 سرفہرست ناموں کا 1.
فوربز کی 2025 کی امیر ترین شخصیات کی فہرست کے ساتھ ان ممالک کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں جہاں سب سے زیادہ دولت میں اضافہ ہوا ہے یا ان ممالک سے تعلق رکھنے والے افرد کی دولت سب سے زیادہ ہے۔
ان ممالک میں امریکا 813 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے، چین 473 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح بھارت نے 200 ارب ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، جس سے مثالی قرار دیا گیا ہے۔
فوربز نے 2025 کے لیے درج ذیل شخصیات کو دنیا کے 10 امیرترین افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے:
امریکا سے تعلق رکھنے والے ایلون مسک کو فوربز نے پہلے نمبر پر رکھا ہے اور ان کی دولت کا حجم 733.9 ارب ڈالر ہے اور کی دولت کا بنیادی ذریعہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس ہے۔
ایلون مسک گزشتہ برس 400 ارب ڈالر کی دولت بنانے والی شخصیت بننے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں اور اسپیس ایکس کی ویلیو 350 ارب ڈالر بتائی گئی تھی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں بھرپور حصہ لینے والے مسک کی دولت میں یکم دسمبر کے بعد بڑا اضافہ ہوا ہے اور اس کا اندازہ تقریباً 91 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
مسک کی کمپنی اسپیس ایکس دنیا بھر میں نجی کمپنیوں میں سب سے امیرترین کمپنی کی پوزیشن پر آگئی ہے۔
ایلون مسک کی دیگر کمپنیوں میں ٹیسلا، سوشل میڈیا کمپنی ایکس، اے آئی کمپنی ایکس اے آئی اور بورنگ کو بھی شامل ہیں، جو ان کی اربوں ڈالر دولت میں روز بروز حیران اضافےکا باعث بن رہی ہیں۔
امریکا کے کاروباری جیف بیزوز 239.4 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی دولت کا محور امیزون ہے تاہم ان کی دولت کا حجم ایلون مسک کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔
فیس بک کے ذریعے دنیا میں سماجی رابطوں میں انقلاب برپا کرنے والے مارک زکربرگ کا تعلق بھی امریکا سے ہے اور وہ 211.8 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
مارک زکربرگ کی دولت کی بنیاد فیس بک ہے، جو آج بھی دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ہے۔
فوربز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر امریکا کے لیری الیسن ہیں، اوریکل کے مالک کی دولت 204.6 ارب ڈالر ہے اور اوریکل سے ہی ان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں پہلے 4 نمبروں کے بعد پانچواں نام فرانس سے ہے، برنارڈ آرنلٹ اینڈ فیملی کی دولت ایل وی ایم ایچ کمپنی سے 181.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
فوربز کی فہرست میں چھٹا نمبر پر امریکا کا ہے، گوگل کے بانی لیری پیج 161.4 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہیں۔
دنیا کے امیرترین افراد میں ساتواں نمبر امریکا کے سیرگی برین کا ہے، گوگل کے شریک بانی کی دولت 154.0 ارب ڈالر ہے۔
آٹھواں نمبر ویرن بفیٹ کا ہے، امریکی شہری ویرن نے اپنی کمپنی بریکشائر ہیتھاوے کی مدد سے اپنی دولت 146.2 ارب ڈالر بنائی ہے۔
مائیکروسوفٹ سے جڑے اسٹیو بالمر بھی امریکی شہری ہے اور دنیا کے دولت مند افراد میں ان کا نمبر 9 ہے، مائیکروسوفٹ کمپنی ان کی دولت کی بنیاد ہے اور دولت کا حجم 126 ارب ڈالر ہے۔
فوربز کی 2025 کی دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست کے 10 ویں نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والے جین سین ہوانگ ہیں، ان کی کمائی کا باعث بننے والی کمپنی نیویڈیا (این وی آئی ڈی آئی اے) ہے، جس سے ان کی دولت 120.2 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔
جین سین ہوانگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی مرتبہ 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترین افراد کی فہرست دنیا کے امیرترین امیرترین افراد سے تعلق رکھنے کی فہرست میں دنیا کے امیر ارب ڈالر ہے کی دولت میں ان کی دولت امریکا کے ایلون مسک فوربز کی دنیا بھر اور ان ہے اور
پڑھیں:
’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے انکشاف کیا ہے کہ بطور سی ای او انہوں نے کبھی اضافی معاوضہ، بونس یا اسٹاک گرانٹس وصول نہیں کیے اور وہ اس فیصلے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
2024 میں نیویارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے بیزوس نے بتایا کہ انہوں نے ایمازون کے بورڈ سے کہا تھا کہ
مجھے کوئی اضافی معاوضہ نہ دیں۔ میں پہلے ہی کمپنی کا بڑا شیئر ہولڈر ہوں اور مجھے مزید مراعات لینے پر اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ میں کس طرح مزید ترغیب کی ضرورت محسوس کر سکتا ہوں؟
بیزوس بطور سی ای او سالانہ صرف 80 ہزار ڈالر تنخواہ لیتے رہے۔
بیزوس کا فلسفہبیزوس کے مطابق، مالکان اپنی دولت تنخواہوں سے نہیں بلکہ کمپنی کی قدر بڑھا کر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا
میں نے کبھی اس کو صحیح نہیں سمجھا کہ اور مراعات لوں… اور مجھے اس فیصلے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیے ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چِھینا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کا پیمانہ ذاتی دولت نہیں بلکہ دوسروں کے لیے پیدا کی گئی دولت ہونا چاہیے۔’کسی کو ایک ایسی فہرست بنانی چاہیے جس میں لوگوں کو اس بنیاد پر رینک کیا جائے کہ انہوں نے دوسروں کے لیے کتنا سرمایہ پیدا کیا۔‘
’ایمازون کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 2.3 ٹریلین ڈالر ہے… میں نے دوسروں کے لیے تقریباً 2.1 ٹریلین ڈالر کی دولت تخلیق کی ہے۔ یہ فوربز کی دولت کی فہرست سے کہیں بہتر معیار ہے۔‘
بیزوس کا یہ طریقہ کار سلیکون ویلی کے دیگر ٹیک لیڈرز سے مشابہ ہے جنہوں نے علامتی یا معمولی تنخواہیں لیں۔
ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی طرح میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 2013 سے صرف 1 ڈالر سالانہ لے رہے ہیں۔
وارن بفیٹ، چیئرمین برکشائر ہیتھوے، نے بھی طویل عرصے تک صرف 100,000 ڈالر سالانہ مقررہ تنخواہ لی، بغیر کسی اسٹاک بونس کے۔
یہ رویہ اس وسیع تر فلسفے کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت کا مقصد ذاتی دولت بنانا نہیں بلکہ قدر (Value) تخلیق کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمازون کے بانی جیف بیزوس