چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک پر مزید ٹیرف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکس ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے بجائے کھلے پن، جامعیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرتا ہے۔
چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سعودی عرب: کرایے داروں سے متعلق نئے احکامات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں جائداد کے کرایوں میں سالانہ اضافے کو 5سال کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اگر کرایہ دار چاہے تو مکان مالکان کے لیے لیز کی تجدید کرنا لازم ہوگا۔ صرف مخصوص معاملات میں مالک مکان لیز کی تجدید سے انکار کر سکے گا۔ نئی ہدایت کے مطابق مالک مکان اس وقت تک معاہدے کی تجدید سے انکار نہیں کر سکتا جب تک کہ کرایہ دار ادائیگی کرنے کا پابند ہو۔ صرف 3غیر معمولی معاملات میں کرایہ دار کو جائداد خالی کرنے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ اگر کرایہ دار مقررہ تاریخوں پر واجب الادا کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہا یا جائداد میں تعمیراتی نقائص کے خطرات ہوں تو رہائشیوں کی حفاظت کے لیے کرایہ دار کو نکالا جا سکے گا۔ تیسرا معاملہ مالک مکان کے ذاتی استعمال پر مرکوز ہے۔ اگر جائداد کا مالک یااس کا قریبی رشتے دار پراپرٹی کو ذاتی رہائش کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے تو بھی کرایہ دار کو مکان خالی کرنے کا کہا جا سکے گا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کا مقصد کرایہ داروں کو کرایوں میں من مانے اضافے سے بچانا، درمیانی مدت میں ان کے مکانات کے استحکام کو یقینی بنانا اور غیر معمولی معاملات میں ان کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جائیداد کے مالکان کے لیے سرمایہ کاری کا منصفانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔یہ فیصلہ سعودی وژن 2030 ء کے اہداف کے حصے کے طور پر رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اعتماد کو بھی بڑھا رہا ہے۔ سعودی وژن میں ہاؤسنگ سیکٹر کو ترقی دینا اور ملکیت کی شرح میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ قدم مکان مالکان اور کرایہ داروں کے مفادات کے درمیان زیادہ توازن پیدا کرے گا۔