اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مخالفین کیلئے جو گڑھا کھودا اس میں خود گر گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں مخالفین کو نشانہ بنایا، ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جو گڑھا پی ٹی آئی والوں نے مخالفین کیلئے کھودا اسی میں خود گر گئے، ڈیرھ سال یہ معاملہ کابینہ سے کیوں چھیایا گیا، میگا کرپشن کیس میں یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 190ملین پاﺅنڈ کیس اوپن اینڈ شیٹ کیس ہے ، برطانوی ایجنسی نے اس کیس کی تحقیقات کیں، جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وتیرا ہے۔
طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی گئی ، معاملے میں شہزاد اکبر کی لندن میں ویڈیو بنی کہتے ہیں ٹرسٹ بنایا، اس میں بھی مذہبی ٹچ دیا۔

حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ، جواب کیلئے7 دن ہیں: علی ظفر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: طلال چودھری

پڑھیں:

رجب طیب اردوگان کا مستقبل تاریک

اسلام ٹائمز: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے طویل اقتدار میں کئی پینترے بدلے ہیں۔ آج وہ ان تضادات کے بھنور کا شکار ہوکر ڈوبنے کے قریب ہیں۔ کیا وہ اس بحران سے نکل سکیں گے۔؟ تفصیلات جاننے کیلئے یہ ویڈیو کلپ ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے طویل اقتدار میں کئی پینترے بدلے ہیں۔ آج وہ ان تضادات کے بھنور کا شکار ہوکر ڈوبنے کے قریب ہیں۔ کیا وہ اس بحران سے نکل سکیں گے۔؟ تفصیلات جاننے کیلئے یہ ویڈیو کلپ ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو
 اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • رجب طیب اردوگان کا مستقبل تاریک
  • پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں، طلال چوہدری
  • پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں: طلال چودھری
  • سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ
  • ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
  • پنجاب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے:مسرت جمشید چیمہ
  • ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے ،وزیر قانون