Daily Ausaf:
2025-04-26@03:40:56 GMT

نئے سبسکرائبرز کی بھرمار، نیٹ فلکس کا فیس بڑھانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

معروف آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ایک کروڑ 90 لاکھ سبسکرائبرز کے اضافے کے بعد متعدد ممالک میں اپنی سبسکرپشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ، کینیڈا، ارجنٹائن اور پرتگال میں نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس بڑھا دی جائے گی۔دیگر ممالک میں بھی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس میں اضافہ سے متعلق سوال کے جواب میں انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ ”فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے“۔

رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”ہم کبھی کبھار اپنے سبسکرائبرز سے کچھ زیادہ ادائیگی کرنے کے لیے کہتے ہیں تاکہ ہم نیٹ فلکس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کر سکیں“۔سال 2024 کے اختتام تک نیٹ فلکس کے مجموعی سبسکرائبر کی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ چکی تھی، کمپنی کو نومبر، دسمبر تک سبسکرائبرز کی تعداد میں 90، 95 لاکھ تک اضافے کی توقع تھی لیکن توقع کے برعکس سال 2024 کے اختتام یہ تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ سبسکرائبرز تک جا پہنچی۔

واضح رہے کہ پاکستان دُنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز سب سے سستے ہیں۔پاکستان میں نیٹ فلکس کے بیسک پیکج کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 450 روپے، اسٹینڈرڈ پیکج کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 800 روپے جبکہ پریمیئم پیکج کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 1100 روپے ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سبسکرپشن فیس

پڑھیں:

ریاست اتراکھنڈ میں 50 سال پرانے مزار پر بلڈوزر چلایا گیا

اتراکھنڈ کے رودرا پور میں واقع یہ مزار پچاس سال پرانا ہے اور کہا گیا کہ سڑک کو کشادہ کرنے کیلئے انتظامیہ نے اسطرح کی کارروائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے رودرا پور میں انتظامیہ نے نیشنل ہائی وے کی توسیعی پروجیکٹ کے دائرے میں آنے والے ایک مبینہ غیر قانونی مزار کو منہدم کر دیا۔ نوٹس جاری ہونے کے بعد انتظامیہ کی ٹیم نے آج صبح مزار کو مسمار کرنے کی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران اندرا چوک کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس دوران اندرا چوک آنے والی گاڑیوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ قومی شاہراہ 74 کے توسیع شدہ دائرے میں آنے والے معصوم میاں کے مزار پر ایک بار پھر دھامی حکومت کا بلڈوزر چلایا گیا۔ کئی دہائیوں پرانے مقبرے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ انتظامیہ اسے ہٹا سکتی ہے۔ مسماری کے عمل کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا۔ معلومات کے مطابق این ایچ آئی ضلع انتظامیہ اور پولس انتظامیہ کی ایک ٹیم صبح بلڈوزر کے ساتھ اندرا چوک پہنچی۔

یہ حقیقت ہے کہ اتراکھنڈ کے رودرا پور میں واقع یہ مزار پچاس سال پرانا ہے اور کہا گیا کہ سڑک کو کشادہ کرنے کے لئے انتظامیہ نے اس طرح کی کارروائی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوٹس جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ مقامی افراد نے اس کو راتوں رات عمل میں لائی گئی کارروائی کہا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ مزار کو گرانے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، اندرا چوک کی طرف جانے والی سڑک پر پیدل چلنے والوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی۔ یہی نہیں میڈیا اہلکاروں کو بھی موقع پر پہنچنے سے روک دیا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے انہدام کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی، جس جگہ مقبرہ تھا وہ جگہ مکمل طور پر ہموار کر دی گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اندرا چوک پر پولیس کی بھاری نفری بدستور تعینات ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8 ہوگئی
  • پاکستان یو ایس ایلومنی نیٹ ورک انٹرنشپ پروگرام 2025، ماہانہ معقول رقم کمانے کا نادر موقع
  • وناسپتی ایسوسی ایشن کی اپیل خارج، ملی بھگت سے قیمتیں بڑھانے کا انکشاف کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار
  • سیریزاسکوئڈ گیم کی بے انتہا مقبولیت کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا گیا
  • ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار
  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے
  • ریاست اتراکھنڈ میں 50 سال پرانے مزار پر بلڈوزر چلایا گیا
  • افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
  • نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن،37 ہزار ماہانہ اجرت نہ دینے پر مینجر گرفتار