مولانا عبدالوحید قریشی حیدرآباد میں جماعت اسلامی کی پہچان تھے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ مولانا عبدالوحید قریشی ضلع حیدرآباد میں جماعت اسلامی کی پہچان تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک اسلامی کی دعوت عوام تک پہنچانے میں گزاری۔ یہ بات انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا مولانا عبدالوحید قریشی کے انتقال سے جماعت اسلامی اپنے ایک مخلص اور بزرگ رہنما سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی جماعت کے کاموں کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں کہا ٹنڈوجام میں ناجائز ٹول پلازہ کے قیام کے خلاف تحریک میں ٹنڈوجام کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور مقدمات کا سامنا کیا انہوں نے آخری دم تک سماجی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور ہر ایک کے کام آئے، انہوں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ متاثرہ شخص کا تعلق کس جماعت اور کس طبقے سے ہے وہ ہر ایک کے لیے ایک شجرے سایہ دار تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر حماد علی بہادرسندھی سابق امیر جماعت اسلامی اور جنرل کونسلر عبدالحمید شیخ جنرل سیکرٹری جماعت ٹنڈوجام جنرل کو نسلر طاہر اسامہ سمیت دیگر افراد نے بھی مولانا عبدالوحید قریشی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مولانا عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی انہوں نے
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متناسب نمائندگی طرز انتخاب پر قومی جمہوری جماعتیں اتفاق کرلیں، غیر جانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024ء کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت و کسان سے مجرمانہ لاپرواہی بند کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اپریل ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں سے فقید المثال یکجہتی ہوگی جبکہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر یکجہتی فلسطین جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔