گونر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے گورنر کو بے اختیار کرنے کے لیے جامعات کے چانسلر کا عہدہ وزیراعلیٰ کو دے دیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی اسمبلی نے پچھلے دنوں خیبرپختونخوا یونیورسٹی ٹرانسفر بل 2024 پاس کرنے کے بعد منظوری کے لیے گورنر کو بھجوایا، جسے گورنر نے اعتراض کے ساتھ بل واپس کردیا۔ تاہم، رواں ہفتے اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹی ریفارمز بل 2024 کو باقاعدہ قانون بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت اب خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ یونیورسٹیوں کے چانسلر بن گئے، نیا قانون لاگو

ترمیم شدہ قانون کے تحت، وزیراعلیٰ کو اب یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اکیڈمک سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ 3 ناموں میں سے ایک کا بطور وائس چانسلر تقرر کرسکتے ہیں۔

گورنر شکایت لے کر ایوان صدر پہنچ گئے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے نئی قانون سازی پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، گورنر ہاؤس میں تعنیات حکام کے مطابق، گورنر فیصل کریم کنڈی سخت ناراض ہیں اور وہ شکایت لے کر صدر آصف علی زرداری کے پاس بھی گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں پارٹی اور سیاسی امور کے علاوہ گورنر کے اختیارات پر بھی بات ہوئی، فیصل کریم نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز سے متعلق گورنر کے اختیارات واپس لینے کا معاملہ بھی صدر پاکستان کے نوٹس میں لائے۔

’علی امین گنڈاپور نے گورنر کو گورنر ہاؤس تک محدود کردیا ہے‘

ماضی کے دوست، رشتہ دار اور ایک ہی ضلع سے تعلق رکھنے والے علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم جب صوبے میں اہم عہدوں پر آئے تو ان کے درمیان سیاسی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملنا اور ان کے ساتھ بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتے، ان کی یہی کوشش ہے کہ گورنر کو حکومتی معمولات سے ہر ممکن دور رکھا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو ہمیشہ میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ کے انٹرویو پر ردعمل

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوشش ہے کہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر ہاؤس تک محدود کیا جائے، وزیراعلیٰ اپنی اس کوشش میں کافی حد تک کامیاب میں بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ علی امین صوبے کے آئینی سربراہ کو سرکاری ہیلی کاپٹر بھی استعمال کرنے نہیں دے رہے، دوسری جانب صوبے کے چیف سیکریٹری، آئی جی اور وزرا کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

اب کیا گورنر صرف شادی بیاہ میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے؟

فاٹا انضمام سے قبل صوبے میں گورنر بااختیار ہوتے تھے۔ قبائلی امور کے تمام اختیارات ان کے پاس ہوتے تھے۔ تاہم، انضمام کے بعد گورنر کے پاس اب صرف سرکاری جامعات سے متعلق اختیارات رہ گئے تھے اور اب وہ بھی وزیراعلیٰ نے ان سے چھین لیے ہیں۔ گورنر کے قریبی حلقوں کے مطابق، گورنر کے ہاں ملاقات اور شکایات لے کر آنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے لیکن ان کی شکایات کے ازالے کے لیے سیاسی گورنر کے پاس کوئی اختیارات نہیں۔ ذرائع کے مطابق، گورنر کو زیادہ شکایات صوبائی محکموں کے حوالے سے آتی ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے وہ بے بس نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کو بدمعاشی اور فلمی ڈائیلاگ کے ذریعے وفاق سے پیسے نہیں ملیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

’گورنر صاحب ویسے تو بہت مصروف رہتے ہیں، وہ شادی بیاہ، پرائیوٹ ایونٹس اور افتتاحی تقاریب میں جاتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ وفود سے ملاقاتیں بھی کرتے ہیں‘۔

گورنر کے قریبی حلقوں کے مطابق، ’گورنر ورکرز کے کام نہیں کرسکتے، وہ ان کی خوشی اور غم میں شریک ہوکر انہیں خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ اب ان کے اختیار میں یہی ہے‘۔

تمام صوبوں کے گورنرز نے کیا منصوبہ بنایا ہے؟

اختیارات کے حوالے سے ملک کے تمام صوبوں کے گورنرز فکرمند ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ اختیارات نہ ہونے سے انھیں سیاسی طور پر نقصان ہورہا ہے جبکہ پارٹی ورکرز بھی ناراض ہیں۔ اختیارات کے لیے فکر مند گورنرز چند دن قبل کراچی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں سر جوڑ کر بیٹھے اور اختیارات کے لیے صدر پاکستان کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے پی پی پی کے گورنرز سے شکایت کی کہ ان کی صوبائی حکومت بھی اختیارات نہیں دے رہی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اختیارات کے حوالے سے گورنرز کانفرنس لاہور اور پشاور میں بھی ہوگی جس میں ایک حتمی مسودہ تیار کیا جائے گا اور صدر پاکستان کو پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اختیارات پی ٹی آئی حکومت جامعات چانسلر صدر پاکستان آصف علی زرداری فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس محدود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اختیارات پی ٹی ا ئی حکومت جامعات چانسلر صدر پاکستان ا صف علی زرداری فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس وزیراعلی علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز گورنر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی صدر پاکستان اختیارات کے گورنر ہاؤس کے اختیار کے چانسلر کے مطابق گورنر کو حوالے سے گورنر کے کے گورنر کے لیے کے پاس

پڑھیں:

عمر سرفراز چیمہ وہی ہیں جو گورنر تھے؟ سپریم کورٹ کا استفسار

---فائل فوٹو 

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

 سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے اپیل پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ وہی ہیں جو گورنر رہے ہیں؟

عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں، عمر سرفراز چیمہ 2 ماہ سے اسپتال میں ہیں۔

9 مئی: عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے ساتھ سننے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو اسلحے سے لیس تھے، ان سے برآمدگی کرنی ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ سپریم کورٹ انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں کو 4 ماہ میں فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹائمز ہائرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ، پاکستانی جامعات کی پوزیشن کیا ہے؟
  • سپیکر سردار ایاز صادق کی گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات
  • 67 ہزار پاکستانی حج سے کیوں محروم رہیں گے؟ وجہ سامنے آگئی
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • مائنز اینڈ منرلز بل امریکی اشارے پر آیا، ہماری صوبائی خودمختاری ختم ہوجائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • پاکستان سے بےدخلی کے بعد ہزارہا افغان طالبات تعلیم سے محروم
  • نجی آپریٹرز کی نااہلی کے شکار حج سے محروم ہزاروں عازمین کیلئے امید کی کرن جاگ اُٹھی
  • عمر سرفراز چیمہ وہی ہیں جو گورنر تھے؟ سپریم کورٹ کا استفسار
  • ناانصافی ہو رہی ہو تو اُس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ
  • ہائیکورٹ جج اپنے فیصلے میں بہت آگے چلا گیا، ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں: سپریم کورٹ