امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔
وزیر داخلہ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ارکان کانگریس جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور پاکستان-امریکہ تعلقات کے مزید استحکام پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ان ملاقاتوں میں خاص طور پر افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی تبادلے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہر سطح پر امریکا کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گا تاکہ دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام آئے۔
ملاقاتوں کے دوران، ارکان کانگریس جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات کی گئی۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر، رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملےگی ، صدرٹرمپ کا اولین خطاب عالمی امن اور تنازعات کے حل میں حوصلہ افزا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جبکہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم اسٹریٹجک پارنٹر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔
اس ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔
دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔