پی پی اے ایف کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی روک تھام کے لیے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے آزاد جموں و کشمیر میں لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
جمعرات کے روز پاکستان کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے مظفرآباد میں لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا، یہ منصوبہ آزادکشمیر کے 3 اضلاع جہلم ویلی، حویلی اور نیلم میں شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
پی پی اے ایف کے شراکتی اداروں، حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور بیسک ایجوکیشن ریفارم اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیے گئے اس منصوبے کا مقصد آبادیوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے حکمت عملی کا حصہ بناتے ہوئے انہیں بااختیار بنانا ہے، تاکہ اس خطے میں ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔
اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کے علاوہ آزادکشمیر حکومت کے وزرا، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر رانا مشہود نے کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے سماجی شعبے کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ آزادکشمیر لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، جس کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔
وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر مظہر سعید نے کہا کہ آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں کے شہریوں کے لیے یہ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ منصوبہ ان علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی مبصرین کو ریاست کے دورے کی دعوت دیدی
مظفرآباد میں پی سی آر سی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ اور والنٹیئر طاہرہ کاظمی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے، جس سے اس خطے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سولر سسٹم کی تنصیب کے ساتھ ساتھ کسانوں کو جدید طریقوں سے کھیتی باڑی کی تربیت دی جائے گی، جو زرعی پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گی۔
طاہرہ کاظمی نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ میں زمین کے بہتر استعمال کی منصوبہ بندی اور جنگلات اگانے کے لیے تربیت بھی فراہم کی جائے گی، جو ماحولیاتی تحفظ میں مددگار ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنا جہادی کلچر واپس لائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں اور معذور افراد کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ مالی طور پر خودمختار ہوسکیں، جس سے اس خطے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر پی پی اے ایف جہلم ویلی لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام نیلم ویلی وزیراعظم یوتھ پروگرام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی پی اے ایف نیلم ویلی وزیراعظم یوتھ پروگرام کہا کہ کے لیے یہ بھی
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی اور بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہی پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ تاخیر کی وجہ ہے جبکہ آزاد کشمیر حکومت کا 80 فیصد ترقیاتی بجٹ ابھی خرچ ہونا باقی ہے۔
آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
ذرائع کے مطابق موجودہ اسمبلی کی مدت جولائی 2026 میں ختم ہو رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ مارچ 2026 میں انتخابات کرائے جائیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کا مطالبہ تسلیم کیا جاتا ہے تو انتخابات سے 2 ماہ قبل جنوری ہی میں نئی حکومت اختیارات سے محروم ہو جائے گی جبکہ دسمبر اور جنوری میں پیپلزپارٹی مطلوبہ سیاسی اہداف حاصل نہیں کر پائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اسمبلی کی مدت پوری کرنے پر اصرار ڈیڈلاک کی مبینہ وجہ ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کر چکی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
مزید :